Vinkmag ad

خیبر پختونخوا میں ٹیسٹ اور ایکس رے نرخوں میں کمی کا اعلان

An elderly man holding his X-ray report in hands

خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں لیب ٹیسٹ اور ایکس رے کی قیمتیں کم کر دی ہیں۔  تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے 63 عام ٹیسٹوں کی نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔ بعض ٹیسٹ جو اس سے قبل 150 سے 200 روپے میں ہوتے تھے، اب 50 روپے میں کیے جائیں گے۔ عام ایکس رے کی قیمتیں 150 سے 250 روپے مقرر کی گئی ہیں۔ اس سے قبل مریضوں کو اس کیلئے 400 روپے ادا کرنا پڑتے تھے۔

صوبائی کابینہ نے ریٹ فکسنگ کمیٹی قائم کی ہے جو وقتاً فوقتاً نرخوں کا جائزہ لے گی۔ دوسری طرف پیتھولوجسٹس نے اس فیصلے پر تحفظات کا بھی اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طبی اداروں کیلئے ٹیسٹ اور ایکس رے کے نئے نرخوں پر عمل کرنا کافی مشکل ہو گا۔ اس کا سبب یہ ہے کہ درآمدی ری ایجنٹس مہنگے ہیں۔ اگر نرخوں میں کمی کرنا ہے تو حکومت کو اس پر سبسڈی دینا ہوگی۔

Vinkmag ad

Read Previous

Acute Coronary Syndrome: Sudden Blockage in Heart Blood Flow

Read Next

ارجنٹائن کے سائنس دانوں کی ذیابیطس کے علاج میں اہم پیش رفت

Leave a Reply

Most Popular