Vinkmag ad

چلتے یا جھکتے وقت گھٹنے چٹخنے کی آواز کو سنجیدہ لیں، ماہرین

A man holding his knee while walking, indicating knee pain or knee buckling

گھٹنے جسم کے اہم جوڑ ہیں اور ان میں چٹخنے کی آواز تشویش پیدا کر سکتی ہے۔ لاس اینجلس کے معروف طبی ادارے سیڈرز سینیائی کے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر کلنٹ سوپے کے مطابق یہ اکثر بے ضرر ہوتی ہے۔ یہ آواز زیادہ تر حرکت کرنے یا جھکنے کے دوران سنائی دیتی ہے۔ نوجوان اور بزرگ دونوں اسے محسوس کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کلنٹ سوپے کا کہنا ہے کہ جوڑوں میں موجود محلول انہیں چکنا رکھتا، اور حرکت کو آسان بناتا ہے۔ چٹخنے کی آواز کا عام سبب محلول میں موجود ہوا کے بلبلوں کا پھٹنا ہوتا ہے۔ تاہم بعض حالات میں یہ کارٹیلج کے گھسنے یا گنٹھیا کی ابتداء کا اشارہ بھی ہو سکتی ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر گھٹنے چٹخنے کے ساتھ درد یا سوجن ہو تو طبی معائنہ ضروری ہے۔ چلنے میں مشکل یا گھٹنے کے بیٹھنے (knee buckling) کا احساس بھی فوری تشخیص کا تقاضا کرتا ہے۔ اس سے مراد وہ کیفیت ہے جس میں گھٹنا اچانک کمزور ہو کر وزن نہ سنبھال سکے۔ سوزش کم کرنے والی ادویات اور فزیو تھیراپی ایسی علامات میں واضح بہتری لا سکتی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

Acute Flaccid Myelitis (AFM): Sudden Limb Weakness in Children

Read Next

گلوکوز سینسر کی غلط ریڈنگز سے سات اموات، ایف ڈی اے کی وارننگ

Leave a Reply

Most Popular