Vinkmag ad

جانئے کس دال میں کتنی کیلوریز

صحت مند غذا میں سبزیوں اور گوشت کے علاوہ دالوں کی بھی اپنی اہمیت ہے‘ اس لئے کہ ان میں وافر مقدار میں پروٹین،آئرن اور فائبر پایا جاتا ہے۔اگر ہمیں ان میں موجود کیلوریز کا اندازہ ہو توہم ان سے مطلوبہ غذائیت کے ساتھ ساتھ مناسب توانائی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔زیرنظر کالم میں دی گئی دالوں کی کیلوریزکو مدنظررکھتے ہوئے انہیں اپنی غذا میںشامل کریں تاکہ آپ صحت مند رہ سکیں:

دال ماش:100گرام دال میںتقریباً 381 کیلوریز ہوتی ہیں۔
دال لوبیا:اس میں تقریباً337کیلوریزپائی جاتی ہیں۔ابال کر استعمال کرنے سے اس کی کیلوریز میں کمی ہو جائے گی۔
دال چنا:100گرام دال میں تقریباًکیلوریز350موجود ہوتی ہیں۔اس کوفرائی کرنے کی صورت میں کیلوریز میں اضافہ ہو جائے گا۔
دال مسور: 100گرام دال کی ایک پلیٹ میں تقریباً353 کیلوریزپائی جاتی ہیں۔مکھن یاتیل زیادہ ہو تو اس میں چکنائی کی مقدار بھی بڑھ جائے گی۔
دال مونگ: دال مونگ میں تقریباً30کیلوریزپائی جاتی ہیں۔
دال مکھانی:100گرام دال میں تقریباً330کیلوریزموجود ہوتی ہیں۔مکھن کی زیادہ مقدار شامل کرنے سے کیلوریز میں بھی اضافہ ہو جائے گالہٰذا اس ضمن میں احتیاط برتی جائے۔
سفید لوبیا:اس دال کی 100گرام کی پلیٹ میں تقریباً299 کیلوریزموجود ہوتی ہیں۔ابال کر چاٹ کی صورت میں استعمال کرنے سے اس کی کیلوریزمیں کمی واقع ہوگی۔

چھولے مصالحہ(سفیدچنے):تیل کا استعمال اگر کم کیا گیا ہوتو اس ڈش کی ایک پلیٹ میں تقریباً164کیلوریز پائی جاتی ہیں۔زیادہ تیل میں پکانے سے اس کی تعدادبڑھ جائے گی۔
دال ارہر:100گرام دال میںتقریباً 350کیلوریز ہوتی ہیں۔
نوٹ: ایک شخص کو دن میں کتنی کیلوریز درکار ہوتی ہیں‘ اس کا انحصار اس کے متحرک یا غیر متحرک طرز زندگی پر ہے۔ اگر آپ متحرک زندگی گزار رہے ہیں تو آپ کو زیادہ کیلوریز درکار ہوں گی جبکہ کم متحرک شخص کے لئے کیلوریز بھی کم چاہئیں ہوں گی۔ اپنی مطلوبہ کیلوریز کے لئے آپ کسی ماہر غذائیات سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ ایک عام شخص (مرد) کو دن بھر میں اوسطاً 2000سے 2500کیلوریز‘جبکہ ایک عام خاتون کو1500سے2000کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔کیلوریز کی یہ ضرورت آپ کے وزن اور عمر پر بھی منحصر ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

اپنے تصورات درست کیجئے

Read Next

وادی سون سکیسر

Leave a Reply

Most Popular