کشمیری چائے

202

اجزائ:
سبزالائچی(پسی ہوئی)        5عدد
سبز جائے کی پتی        3چائے کے چمچ
چینی            حسب ذائقہ
پستہ(باریک پسا ہوا)        5عدد
دودھ            1/2کلو
پانی            4کپ
بادام(پسے ہوئے)        5عدد
میٹھا سوڈا            1چٹکی

ترکیب:
1۔ایک سوس پین میں دوکپ پانی ،میٹھا سوڈا اور چائے کی پتی ڈال کر چولہے پر رکھیں۔
2۔جب کافی ابل جائے تو دوکپ ٹھنڈا پانی ڈال کر مزید ابالیں اور اسے چھان کر ایک ڈونگے میں نکال لیں۔
3۔اب اس میں چینی اور الائچی شامل کر کے اچھی طرح پھینٹیں۔
4۔ اس میں دودھ شامل کر کے ابال آنے تک پکائیں۔
5۔اوپر سے بادام اور پستہ ڈالیں اور گرما گرم پیش کریں۔

غذائیت پہچانئے:
ہمارے روایتی مشروبات میں سے ایک کشمیری چائے بھی ہے۔ خاص طور پر اسے سردیوں میںبہت پسند کیا جاتا ہے۔غذائی اعتبار سے یہ کیلشیم،فاسفورس اور پروٹین سے بھرپور ہے۔اس میں خشک میوہ جات کا استعمال اس کی غذائیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ اس کا ذائقہ بھی دوبالا کر دیتاہے ۔خشک میوہ جات میں موجود صحت بخش چکنائی جسم کو تقویت دینے کے علاوہ موٹاپے سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔
(زینب بی بی،ماہرِ غذائیات،شفاءانٹرنیشنل ہسپتال،اسلام آباد)