Vinkmag ad

کیا روزانہ بریڈ آملیٹ کھانا صحت کے لیے محفوظ ہے؟ ماہر غذائیات کی رائے

Healthy daily bread omelette with eggs, vegetables, and whole-grain bread served for breakfast

ماہر غذائیات ڈاکٹر روہنی پٹیل کے مطابق ناشتے میں روزانہ بریڈ آملیٹ لینا محفوظ ہے، بشرطیکہ اس کے اجزا متوازن ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ انڈے پروٹین، وٹامنز، اور ضروری منرلز فراہم کرتے ہیں۔ یہ اجزاء یادداشت اور توانائی کی فراہمی میں مددگار ہیں۔

ماہرین غذائیات کے مطابق سفید بریڈ آملیٹ میں تقریباً 400-450 کیلوریز ہوتی ہیں۔ اس میں 38-45 گرام کاربز، 20-24 گرام پروٹین، 18-22 گرام چکنائی اور دو گرام سے کم فائبر ہوتا ہے۔ یہ خون میں شوگرر کے تیز اتار چڑھاؤ اور جلد بھوک لگنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ڈاکٹر پٹیل کے مطابق ہول گرین یا ملٹی گرین بریڈ، سبزیاں اور کم تیل والا آملیٹ بہترین انتخاب ہے۔ اس کے برعکس زیادہ مکھن، دوبارہ استعمال شدہ تیل یا کم معیاری آملیٹ غذائیت کم اور کیلوریز زیادہ دیتا ہے۔ گھر پر بنایا ہوا، سبزیوں والا اور کم تیل والا آملیٹ موزوں اور غذائیت بخش ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چوٹ کے بعد درد: برف لگائیں یا گرمائش دیں؟ ماہرین کی رہنمائی

Read Next

Acute Coronary Syndrome: Sudden Blockage in Heart Blood Flow

Leave a Reply

Most Popular