پیٹ کے کیڑے

پیٹ کے کیڑے

(ڈاکٹر طبیبہ تسنیم قریشی، فیکلٹی آف ایسٹرن میڈیسن، ہمدرد یونیورسٹی،کراچی)

پیٹ کے کیڑوں کا علاج مشکل ہوتا ہے، اس لئے کہ جب تک یہ مکمل طور پر جسم سے خارج نہ ہوجائیں تب تک ان کی افزائش جاری رہتی ہے۔اس بیماری سے چھٹکارے کے لئے جسم، لباس اور ارد گرد ماحول کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ پیٹ کے کیڑوں کو ختم کرنے کے لیے ذیل میں کچھ مفید اورآزمودہ نسخے درج کیے گئے ہیں جو کہ کار آمد ثابت ہوں گے

٭کھٹے اور کچے انار کا چھلکا خشک کرکے اس کا سفوف تیار کرلیں اور ایک سے دو چائے کے چمچ دہی میں ملاکر صبح نہارمنہ تین دن تک لیں۔ یہ عمل تین مہینے دہراناہے اور ہرمہینے بعد تین دن تک کرنا ہے۔

٭کچاپپیتا یا اس کے دودھ کا استعمال اس کے لیے مفید ہے۔

٭کمیلہ، باؤبڑنگ، پلاس پاپڑہ ایک ایک چمچ لے کرگرم پانی میں جوش دے کر استعمال کریں۔اسے صبح اور سوتے وقت تین روز تک پیئیں۔ اس کو ایک ماہ بعد پھر اسی طرح استعمال کریں۔

٭مقعد پرتین دن تک روغن نیم سوتے وقت روئی سے لگانا مفید ہے۔

٭سونف چھ گرام،ادرک کا ایک چھوٹا ٹکڑا اوراجوائن تین گرام لے کر ایک کپ پانی میں اس حد تک ابالیں کہ وہ آدھاکپ رہ جائے ۔ سہہ پہر کے وقت اسے پی لیں۔ یہ عمل مسلسل ایک مہینے تک کرنا ہے۔

Intestinal worms, useful remedies

Vinkmag ad

Read Previous

ناشپاتی سے تیار کردہ تراکیب

Read Next

بینگن کا رائتہ

Leave a Reply

Most Popular