کیلا،عقلمند آدمی کا پھل
اس پھل میں وٹامن بی 6 کی وافرمقدارپائی جاتی ہے۔ یہ وٹامن ہمارے دماغ میں سیروٹونن نامی ہارمون پیدا کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ ہارمون بنیادی طورپرموڈ کو بہتر کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کیلا کھانے سے ذہنی تناؤمیں کمی واقع ہوتی ہے۔ مزید برآں یہ سونے اورکھانا ہضم کرنے میں بھی معاونت فراہم کرتا ہے۔
٭کیلے کے لئے انگریزی میں بنانا کا لفظ استعمال ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کا مادہ عربی زبان کا لفظ ’’بنان‘‘ ہے جس کے معنی انگلی کے ہیں۔
٭یہ ہرموسم کا پھل ہے۔
٭پوری دنیا میں کیلے کی 50 اقسام پائی جاتی ہیں۔
٭کیلے کے سائنسی نام کے معنی ’’عقل مند آدمی کا پھل‘‘ ہیں۔
٭یہ پھل 150سے زیادہ ممالک کی پیداوار ہے۔
٭اگر کیلا کچاہو تواس کو خاکی لفافے میں سیب یا ٹماٹرکے ساتھ پوری رات رکھنے سے اس کے پکنے کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔
serotonin, Musa Sapientum, facts about banana