بزرگوں کی جھکی ہوئی کمر

1

بزرگوں کی
جھکی ہوئی کمر

چھوٹے چھوٹے مہروں سے مل کر بنی ریڑھ کی ہڈی کا ایک بڑا کام کمرکو سہارا دینا ہے۔اس میں موجود مختلف مہرے ایک خاص پیٹرن سے جڑے ہوتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے یہ پچک جائیں اوراپنی ہئیت تبدیل کرلیں تو کمرآگے کی طرف جھکنے لگتی ہے اورفرد کوسیدھا ہوکر چلنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اگر یہ غیرمعمولی طور پرآگے کی طرف جھکی ہوتو اس کے لئے ہنچ بیک کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ یوں توکسی بھی عمرکے افراد اس کیفیت کا شکار ہوسکتے ہیں تاہم بزرگ خواتین میں یہ زیادہ عام ہے۔ بزرگوں میں اس کی عام وجہ ہڈیوں کا بھربھراپن ہے جبکہ نوجوانوں اوربچوں میں اس کی وجوہات مختلف ہوتی ہیں۔ اگریہ مسئلہ شدت اختیار کرجائے یعنی بہت زیادہ تکلیف دہ ہو اورفرد کوچلتے ہوئےسامنے دیکھنے میں بھی مشکل پیش آنے لگے تو سرجری کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہتا۔

بچاؤ کی تدابیر

بزرگوں کی بات کی جائے تو ذیل میں بیان کردہ ہدایات اس کیفیت سے بچنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

٭تمام افراد خصوصاً خواتین 40 سال کی عمرکے بعد تھائی رائیڈ، چھاتی، گردوں، پروسٹیٹ اوربڑی آنت کے کینسر کی تشخیص کے لئے باقاعدگی سے اپنا معائنہ کروائیں،اس لئے کہ ان سے ریڑھ کی ہڈی تک کینسرمنتقل ہوسکتا ہے۔

٭ٹی بی کے جراثیم مہروں میں جمع ہو جاتے ہیں اورانفیکشن کے طور پرہڈی کو کھانا شروع کر دیتے ہیں۔ نتیجتاً ان میں کیلشیم کی کمی ہوجاتی ہے اوروہ بھربھری ہوجاتی ہے۔ اس کے لئے بھی معائنہ اورعلاج کروائیں۔

ہڈیوں کو بھربھرا ہونے سے بچائیں

٭روزانہ باقاعدگی سے چہل قدمی اورہلکی پھلی ورزش کریں۔

٭صحت بخش اورمتوازن غذا کھائیں جس میں دودھ اورپروٹین کی حامل اشیاء بھی شامل ہوں۔

٭صبح سورج نکلنے کے کچھ دیربعد خواتین صحن یا اپنی من پسند جگہ پر بیٹھ کرجسم پربراہ راست دھوپ لگوائیں۔

سن یاس کے دوران خواتین میں ہارمونل تبدیلیاں آتی ہیں جن کے نتیجے میں کیلشیم ہڈیوں سےنکل جاتا ہے اوروہ کمزور ہوجاتی ہیں۔ اس قدرتی عمل کوروکنا توممکن نہیں تاہم صحت بخش طرززندگی کو اپنا کراس کے اثرکوکم کیا جا سکتا ہے۔

کمر کی ورزش

کمرکے پٹھوں کی مضبوطی کے لئے یہ ورزش دہرائیں

٭زمین پر سیدھا لیٹ جائیں۔
٭اب سراوردونوں ٹانگوں کوایک ساتھ زمین سے دو انچ اوپراٹھا لیں۔ یہ عمل الٹا لیٹ کربھی دہرائیں۔

hunch back, how to prevent hunch back in adults, prevent osteoporosis

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x