بزرگ غذائی کمی سے بچیں

بزرگ غذائی کمی سے بچیں

  بڑھاپے میں اکثرافراد کے دانت گرجاتے ہیں جس کے باعث انہیں خوراک چبانے میں دقت ہوتی ہے۔ اس کا ایک حل مصنوعی دانت ہیں لیکن بہت سے بزرگ مختلف وجوہات کی بنا پرانہیں نہیں لگوا سکتے۔ اس وجہ سے وہ کھانا چھوڑدیتے ہیں۔ نتیجتاً ان کا جسم غذائی کمی کا شکار ہوجاتا اورانہیں پٹھوں میں کمزوری اورہڈیوں کے بھربھرے پن جیسے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اس کے باعث فریکچر کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ اس صورت حال سے بچاؤ کے لئے بزرگ حضرات یہ غذائیں استعمال کرسکتے ہیں۔ غذائیت سے بھرپوریہ کھانے بغیر چبائے کھائے جا سکتے ہیں

  ٭انڈوں کا خاکینہ جو وٹامن ڈی اوربی 12سے بھرپور اورمکمل غذا ہے۔

٭بالائی اترے دودھ یا دہی سے سبزیوں اورپھلوں کا سماتھی بنائیں۔ اسے بغیرچینی یا کم مقدار میں شہد کے ساتھ بنائیں۔

٭مختلف دالوں اوراناج سے بنا مزیدار حلیم بھی پوری غذائیت فراہم کرتا ہے۔ اسے ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ بھی دیا جاسکتا ہے۔

٭سبزیوں مثلاً بینگن کا بھرتا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ کدو اورکھیرے کا رائتہ بھی اچھا آپشن ہے ۔

٭ناشتے میں دلئے یا ساگودانے کا استعمال بہترین آپشن ہے۔

٭چنے، لوبیا یا دال میں بغیر چھنے آٹے کی نرم روٹی کوٹ کردی جاسکتی ہے۔

how to prevent nutritional deficiency in old age

Vinkmag ad

Read Previous

بچوں میں لکنت

Read Next

تربوز اور ہیضہ: حقیقت کیا ، فسانہ کیا

Leave a Reply

Most Popular