وزن کیسے بڑھاؤں

وزن کیسے بڑھاؤں

میری عمر20 سال‘ قد 5 فٹ ا وروزن 38 کلوگرام ہے۔ میں بچپن سے ہی انڈرویٹ ہوں حالانکہ میرے کھانے کی روٹین بہت اچھی ہے۔ مجھے کوئی ایسا ڈائٹ پلان تجویزکریں جس سے میرا وزن بڑھ جائے۔ (سمیعہ‘ لاہور)

وزن میں کمی کا انحصار بہت حد تک روزمرہ سرگرمیوں اورکھانے پینے کی عادات پربھی ہوتا ہے۔ زیادہ جسمانی سرگرمیوں کی صورت میں حاصل شدہ کیلوریزاستعمال ہوجائیں گی۔ یہاں آپ نے اپنی سرگرمیوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔ وزن کے تناظرمیں جسمانی ساخت اور موروثیت جیسے عوامل بھی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ عمومی طورپراس کی کچھ ٹپس یہ ہیں

٭وزن بڑھانے کے لیے ہائی کیلوری جنک فوڈ استعمال نہ کریں، یہ صحت کے لئے اچھا نہیں۔ اس کے برعکس ایسی صحت بخش متوازن غذا کھائیں جودن بھرکی کیلوریزکی ضروریات کو پورا کرسکے۔

٭ایک ہفتے میں ایک پاؤنڈ تک وزن بڑھایا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے دن میں 500 کیلوریززیادہ لینا ہوں گی۔ اس کے علاوہ یہ بھی دھیان رکھیں کہ لی گئی اضافی کیلوریزکی تعداد روزمرہ کی سرگرمیوں کے دوران جلنے والی کیلوریزکی نسبت زیادہ ہو۔

٭غذائیت سے بھرپورکھانے اورمشروبات کا استعمال زیادہ کیلوریزحاصل کرنے کا اچھا طریقہ ہے۔ مثلاً آپ چائے میں ایکسٹرا ڈرائی مِلک لے سکتی ہیں۔ اسی طرح ملک شیک یا سنیکس کی صورت میں اضافی کیلوریز لے سکتی ہیں۔

٭پروٹین وزن بڑھانے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔ اس لیے ہردو سے تین گھنٹے بعد پروٹین کی حامل اشیاء مثلاً خشک میوہ جات، پی نٹ بٹر، پنیر، سیریل اورگوشت وغیرہ کھائیں۔

٭رات سونے سے پہلے شیک یا سینڈوچ فائدہ مند ہوسکتے ہیں۔ اگرگھرمیں یہ چیزیں بنانا مشکل ہو تو مارکیٹ میں دستیاب معیاری مصنوعات استعمال کرسکتی ہیں۔

Tips to gain weight, extra calories, snacks, protein, weekly weight gain

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

LEAVE YOUR COMMENTS