دودھ کے دانتوں کی تکلیف کیسے دور کریں؟
درج ذیل تجاویز پر عمل کر کے بچے کی تکلیف کم کی جا سکتی ہے
٭صاف انگلی یا کپڑے سے بچے کے مسوڑھے کچھ دیر کے لیے ملیں یا انہیں صاف کریں۔اس سے بچے کو آرام ملے گا۔ شروع میں ہوسکتا ہےکہ بچہ ایسا نہ کرنے دے لیکن جب ایک بار اسے اس عمل سے آرام پہنچے گا تو وہ اگلی بارمزاحمت نہیں کرے گا۔
٭ بچے اوراس کے اردگرد کے ماحول کی صفائی بہت اہم ہے۔ ہر چیز منہ میں ڈالنے کی وجہ سے انفیکشن اور ڈائریا کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ اس لئے اس کے ہاتھ دھلاتے رہنا چاہے۔اگر بچے کو ٹیدر دینا ہو تواسے پانی میں ابال کر دیں۔
٭ دودھ پیتے وقت مسوڑھوں میں خون کی گردش بڑھتی ہے جس سے ان کی تکلیف اور سوجن میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس سے دانت نکالتے وقت اکثر بچے دودھ پینا کم کر دیتے ہیں۔ اگر بچے کو ٹھوس غذا شروع کرادی گئی ہو تو اسے ٹھنڈی چیزیں مثلاً ٹھنڈا کیلااور کھیر وغیرہ کھانے کودی جا سکتی ہیں۔اس سے اس کی تکلیف کم ہونے میں مدد ملے گی۔ اسے چوسنی وغیرہ دینے سے گریزکرنا چاہیے۔
٭بچوں کی غذا میں دودھ اور دہی کو شامل کرنا چاہئے ۔انہیں کچھ دیر دھوپ میں بھی رکھنا چاہیے تاکہ ان میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی پوری ہو سکے۔
٭اکثر والدین بچوں کی تکلیف کم کرنے کے لیے مسوڑھوں پر جیل یا قطرے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ اس طرح کی چیزیں استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے ضرور مشورہ کریں۔
Milk teeth, pain, care
