Vinkmag ad

آپ کے خیال میں کتنی نیند ضروری ہے ؟

”آپ کیا کہتے ہےں؟ ‘ ‘ کے عنوان سے کالم آپ کا ہے اور آپ کےلئے ہے۔اس میں ان موضوعات پر بات کی جاتی ہے جن کا تعلق بالواسطہ یا بلاواسطہ آپ کی صحت سے ہوتا ہے۔ ا س مشق کا مقصد آپ کی توجہ زندگی کے اُن پہلوﺅں کی طرف دلانا ہے جن کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیا جاتاہے۔ادارہ ہر ماہ ایک موضوع کا انتخاب کرتا ہے جس پر آپ اپنی رائے ٹےلی فون، ای میل‘خط ےا فیس بک کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ اس ماہ ”آپ کے خیال میں کتنی نیند ضروری ہے؟“کے موضوع پر چند خواتین و حضرات کی رائے آپ تک پہنچائی جارہی ہے۔ اگلے شمارے کے لئے”آپ کو نیند نہ آرہی تو آپ کیاکرتے ہین؟“ کے حوالے سے اپنی آراءشفانےوز کو بھےج سکتے ہیں۔


سعد یوسف کا تعلق سود گنگال (راولپنڈی )سے ہے۔ وہ کہتے ہیں:
”نیند صحت کے لےے بہت ضروری ہے۔اس کے بغیر ہماری طبیعت بوجھل ہو جاتی ہے اور کسی کام میں دل نہیں لگتا۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہر روز چھے سے آٹھ گھنٹے کی نیند ضروری ہے۔ “
روات سے بینش بشیرکہتی ہیں:
”بچوں ،بڑوں اور بزگوں کی نیند کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔میرے مطابق بچوں کے لےے 10سے12گھنٹے،بڑوں کے لےے سات سے آٹھ گھنٹے اوربزرگوں کے لےے پانچ سے چھے گھنٹے کی نیند کافی ہیں۔“

کراچی سے اقبال حیدر یو سفی اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں:
”نیند کا معیار صحت کو متاثر کرتا ہے لیکن اس کا مناسب دورانےہ معلوم کرنے کا کوئی پیمانہ یا طریقہ نہیں ہے۔ میرے خیال میں روزانہ سات گھنٹے کی نیند مناسب ہے۔“

سارہ مریم کا تعلق ساگری (روات)سے ہے۔ وہ کہتی ہیں:
”نیند کی مناسب مقدار کے ساتھ ساتھ اس کا معیاری یا پر سکون ہونا بھی اہم ہے۔ہم آٹھ گھنٹے سو کر بھی فریش نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ نیند ٹھیک نہیں آئی یا اس میں خلل تھا۔روزانہ چھے گھنٹے کی پر سکون نیند ہمارے لےے کافی ہے۔“

گوجرخان سے انجم ملک کہتی ہیں:
”میرے مطابق بہت زیادہ یا بہت کم سونا دونوں ہی صحت پر برااثرڈالتے ہےں۔روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی نیند بہت ہے۔ “

عروج تصور کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔ ان کا کہنا ہے:
” ہمیں روزانہ کم از کم آٹھ گھنٹے ضرور سونا چاہےے۔اگر رات کو نیند پوری نہ ہ وتودن کو پوری کر لینی چاہےے۔“

فاروق آباد (شیخوپورہ)سے محمد ناشط کا کہنا ہے :
” مجھے رات کو دیر سے سونے کی عادت ہے ۔اگر جلدی سونے کے لےے لیٹ بھی جاو¿ں تونیند نہیں آتی۔ اگر صبح جلدی جاگنا پڑے تو میں فریش نہیں ہوتا۔میں سمجھتا ہوں کہ سب کو جلدی سونے اور جاگنے کی عادت بنانی چاہےے اور سات سے آٹھ گھنٹے سونا چاہیے۔“

نمہ ناز پنجگراں (راولپنڈی)سے کہتی ہیں:
”میں نیند کی بہت شوقین ہوں۔ فارغ وقت میں اکثر سونے کو ترجیح دیتی ہوں۔ میرے خیال میں روزانہ کم از کم سات گھنٹے سونا ضروری ہے۔ “

Vinkmag ad

Read Previous

Read Next

وزیراعظم کی ہیلتھ انشورنس سکیم

Leave a Reply

Most Popular