کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا اتفاق ہوا کہ آپ کسی کے گھر مہمان گئے ہوں اور انہوں نے آپ کوچائے تک نہ پوچھی ہو؟ایسے میں آپ کا ردعمل کیا تھا؟یقینا آپ کو اچھا نہیں لگا ہو گا۔ چائے ہمارے ہاں مہمانداری کا اہم جزو ہے اور اگر اس کا نہ پوچھا جائے تو مہمان یہ سمجھتا ہے کہ میزبان کے نزدیک اس کی قدر کم ہے اور وہ اسے اس قابل نہیں سمجھتا کہ اسے چائے پلائے۔ اس لئے چائے پیجئے اور چائے پلائیے تاکہ محبتوںکے رشتے کمزور نہ پڑنے پائیں ۔
چائے مختلف طرح سے بنائی جاتی ہے اور اس کی ہر قسم کے مختلف طبی فوائد ہیں۔ اگر آپ کو بھی چائے پسند ہے تو لیجئے آج اسے ذرا مختلف انداز سے بنا کر دیکھئے ۔
کلونجی کی چائے
کلونجی کی چائے بھی بنتی ہے جوموٹاپے کو دورکرتی ہے۔اگر اعصاب کمزورہوں‘ مستقل نزلہ رہتا ہو اور اس کی وجہ سے کانوں میںشورمحسوس ہوتا ہو‘ معدے میںگیس بنتی ہو‘ ہاضمہ خراب ہو ےاگلے میں بلغم محسوس ہوتو کلونجی کی چائے پینے سے فائدہ ہوتا ہے۔
ےہ چائے بنانے کےلئے کلونجی کو پسواکر رکھ لیں۔جب چائے بناناہو‘ آدھا چھوٹا چمچ کلونجی کا سفوف لیں۔آدھا چمچ بھی بھرا ہوا نہیں ہونا چاہئے بلکہ اسے انگلی سے ہموار کر لیں۔اب اےک کپ پانی لیں اوراس میںیہ سفوف ڈال کر پکائیں۔جب ابال آجائے تو اسے چھان کرتھوڑی سی چینی ڈال کر پی لیں۔ کچھ لوگ اس کی اےک پیالی میں گرین ٹی بیگ ڈال کر ایک منٹ بعد نکال لیتے ہیںتاکہ کلونجی کی چائے کا ذائقہ بہتر لگے۔عموماً یہ چائے صبح اور شام ڈھلے پی جاتی ہے ۔
جوشاندہ ےا ہربل ٹی
جوشاندہ ےا ہربل ٹی میں بنفشہ‘گاﺅزبان کے پتے‘ملٹھی وغیرہ پانی میںابال کر پیاجاتا ہے۔نزلہ‘بخار‘ گلے کی خراش اور گلے کے درد میںاس جوشاندے کو تھوڑے بہت ردوبدل کے ساتھ گرم کر کے پیا جاتا ہے ۔اب تو تےارشدہ(انسٹنٹ) جوشاندے کے پیک دستیاب ہیں اور لوگ اسے گرم پانی میں ڈال کر قہوہ بناتے اور اسے پی کر گلے کی سوزش سے نجات پاتے ہیں۔
شہد کی چائے
شہد کی چائے بھی بنتی ہے۔اگرنزلہ زکام ہو تو گرم پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پینے سے آرام آتا ہے۔جسم کا وزن بڑھ رہا ہو تو آپ ایک بڑاچمچ شہد گرم پانی میںڈالےں اوراس میں آدھے لیموں کا رس شامل کرلےں ۔اسے صبح نہار منہ پینا شروع کرےں‘ آپ کا وزن آہستہ آہستہ کم ہوجائے گا‘بدہضمی ٹھیک ہوگی اورچہرے کے دانے بھی ختم ہوجائیں گے۔نہارمنہ شہد کی چائے میں چٹکی بھر پسی ہوئی دارچینی ڈال کر پینے سے تازگی محسوس ہوتی ہے۔
ادرک کی چائے
کچھ لوگوں کو سردی بہت لگتی ہے۔ان کےلئے ادرک کی چائے بہت مفید ہے۔اگر کبھی آپ کو بھی اےسا محسوس ہو توچائے کا اےک چمچ تازہ ادرک کا رس لیں‘چائے بنائیں اور اس میں ادرک کا رس شامل کر دیں ۔ ےہ چائے پینے سے جسم میں گرمی اور توانائی کا احساس ہوگا۔آپ آدھے چمچ سے لے کر ایک چمچ رس استعمال کرسکتے ہیں۔
ےہ چائے بنانے کےلئے آٹے کا چھان یا بھوسی دو بڑے چمچے لے کر دوکپ پانی میں پکائےں اوراس میںایک چھوٹا ٹکڑا ادرک کا شامل کردےں۔جب ےہ اچھی طرح پک جائے تو چھان کر اس میںگرین ٹی کا ساشے(تےارچھوٹا پےکٹ) ڈال دےں۔ اس چائے میں شہد یا چینی ملا کر رات کو سوتے وقت پی لیں۔ سردی کے موسم میںےہ بہت مفید ہے۔نیز کھانسی اوربلغم میں بھی فائدہ دیتی ہے۔
مزے کی بات یہ ہے کہ چائے آپ گرم گرم پئیں یا اسے بالکل ٹھنڈی کرکے‘ دونوں کا فائدہ یکساں ہے۔اسی طرح جو خواتین کالی ےا سبز چائے استعمال کرتی ہیں‘ان کی ہڈیاں دےگر خواتین کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں۔اطباءکہتے ہےں کہ اگر چائے پکاتے وقت پانی میںذرا سا دارچینی کا ٹکڑا لونگ یا بادبان خطائی وغیرہ ڈال لیں توےہ زےادہ زےادہ صحت بخش ہو جاتی ہے۔
(ث۔س)
