خالص شہد کی پہچان
بہت سے دکان دار اور بیوپاری خالص شہد بیچنے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر ہر دعوے کا سچا ہونا ضروری نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ خالص شہد کی یہ پہچان ہے:
٭شہد اگر انگلیوں پر ملنے سے نہ چپکے تو وہ خالص ہو گا۔
٭وہ اتنا گاڑھاہو کہ اس کو بوتل میں ہلانا مشکل ہو
٭گرم یا سرد کرنے سے شہد کے ذائقے میںاگر فرق محسوس ہو تو وہ خالص ہو گا۔
٭ جس پھول سے شہد نکالا گیا ہو‘صرف اس کی ہلکی سی خوشبو آئے اور شہد کو گرم یا سرد کرنے سے یہ خوشبو جاتی رہے۔اگر اس میں سے کسی اور چیز کی خوشبو آئے تو وہ خالص نہ ہوگا۔
٭گرم کرنے سے شہد میں بلبلے نہ بنیں بلکہ وہ ہلکا سا گاڑھا ہو جائے۔
٭پانی میںحل کرنے پر وہ نیچے بیٹھ جائے‘ اس لئے کہ خالص شہد پانی میں حل نہیں ہوتا۔
٭اگر ماچس کی تیلی کے صاف سرے کوخالص شہد میں ڈبو کر آگ کے قریب لایا جائے تو وہ آگ پکڑ لے گا۔
٭ڈبل روٹی پر لگانے سے ڈبل روٹی چند منٹ میں سخت ہونے لگے۔
٭ سفید کپڑے پر شہد کے قطرے گرانے سے اس پر داغ نہ بنیں۔
٭خالص شہد کبھی بھی بالکل صاف و شفاف نہیں ہوتا۔اس میں شہد کی مکھی کے پر کا کوئی نہ کوئی ذرہ یا پھول کا زردانہ (پولن) رہ جاتا ہے۔
٭شہد کو انڈے کی زردی میں ڈال کر مکس کرنے کی کوشش کی جائے تو انڈے کی زردی کچھ دیر بعد ایسے دکھائی دے گی جیسے اسے پکایا گیا ہو
٭خالص شہد کو اپنے انگوٹھے پر گرا کر دیکھیں۔اگر وہ گر جائے یا پھیل جائے تو وہ ملاوٹ زدہ ہے۔اس لئے کہ خالص شہد آپ کے انگوٹھے سے چپکا رہے گا۔
خالص شہد خریدتے ہوئے معیار‘قیمت اور لیبل کو ذہن میں رکھئے۔ بوتل پر مصنوعی فلیورز کے نام اس کے غیر خالص ہونے کی سب سے پہلی نشانی ہے۔
health honey original taste