Vinkmag ad

زکام‘نزلہ اور گلے کی خراش دور کریں

زکام‘نزلہ اور گلے کی خراش دور کریں

نزلہ زکام اور گلے میں خراش عام مسائل ہیں جوتقریبا ہرفرد کوکبھی نہ کبھی متاثرکرتے ہیں۔ان شکایات کو دورکرنے میں یہ ٹپس مفید ہیں

٭میتھی دانا، پانی میں جوش دے کرپینا زکام ونزلہ میں فائدہ مند ہے۔

٭وٹامن”سی” خون کو نقصان پہنچانے والے جراثیم کوختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ جلد کی حساسیت کو بھی کم کرتا ہے۔ آملہ، کینو، امرود اورلیموں میں اس کی زیادہ مقدار پائی جاتی ہے۔

٭ادرک کے پاؤڈرمیں شہدملا کر چاٹنا یا ادرک کے سفوف کی چائے پینا زکام ونزلہ اورگلے کی تکالیف میں فائدہ مند ہے۔

٭زکام ونزلہ کی شکایت میں سوئے کے بیجوں کا جوشاندے کی شکل میں استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔

٭سونف کو باریک پیس کر شہد میں ملا کر استعمال کرنے سے بلغم باآسانی خارج ہوجاتا ہے۔

٭رائی کا شہد کے ساتھ استعمال دمے اوربلغمی کھانسی میں فائدہ مند ہے۔

٭بلغم کی کثرت میں ایک گرام کلونجی کو پیس کر شہد میں ملاکر چاٹنے سے اس کی شدت ختم ہوجاتی ہے ۔

٭دو گرام بھنی کلونجی اوردو گرام سونٹھ کو باریک پیس لیں اورپوٹلی میں بند کردیں۔ اس پوٹلی کو سونگھنے سے زکام میں افاقہ ہوگا۔

٭اجوائن کے استعمال سے ٹھنڈ سے ہونے والا بخار بھی جاتا رہتا ہے۔ اس مقصد کے لئے اجوائن کا جوشاندہ پلایا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں اجوائن کا استعمال بلغم پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

٭ ہلدی دمہ اورکھانسی میں فائدہ پہنچاتی ہے۔ تین گرام ہلدی دودھ میں جوش دے کرپینے سے افاقہ ہوتا ہے۔

home remedies for cold, flu and sore throat

Vinkmag ad

Read Previous

کیا سیب بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے؟

Read Next

دانتوں کے بغیر بزرگ کیا کھائیں

Leave a Reply

Most Popular