• Home
  • آرٹیکل
  • ایام میں شدیددرد  ٗ  کریں تو کیا کریں

ایام میں شدیددرد  ٗ  کریں تو کیا کریں

2

ایام میں شدیددرد  ٗ  کریں تو کیا کریں

کچھ گھریلو نسخے اس درد سے نجات میں مفیدہوتے ہیں

دار چینی اور سبز چائے

ماہانہ ایام کے دوران خواتین کے لئے گرم مشروبات پینا بہت مفید ہوتا ہے ۔ان مشروبات میں سے ایک دار چینی کا یا سادہ قہوہ ہے۔ یہ نہ صرف بنانے میں آسان اور مزیدار ہے بلکہ  درد سے فوری نجات کا بھی بہترین نسخہ ہے۔

پانی کی گرم بوتل

حیض کے دوران جسم کو گرم رکھنایا ٹکور کرنا بھی فائدہ دیتا ہے۔ گرم پانی کی بوتل اپنی کمر کے پیچھے یا رانوں کے درمیان رکھنے سے جسم گرم ہوجاتا ہے ۔ خون کی گردش تیز ہونے کے باعث ان اعضاء میں درد نہ ہونے کے برابر رہ جاتاہے ۔

کولا مشروبات سے پرہیز

مخصوص ایام کے دوران کولامشروبات سے مکمل پرہیزکریں‘ اس لئے کہ یہ پیٹ میں گیس پیدا کرنے کاسبب بنتے ہیں۔ گیس کے باعث پیٹ میں درد اور مروڑ میں اضافہ ہوتا ہے جس سے تکلیف بھی بڑھ جاتی ہے۔

ورزش کی عادت

بہت سی خواتین حیض کے دوران ورزش کرنے سے اجتناب کرتی ہیں حالانکہ اس سے جسم صحت مند ہوتا ہے۔ بیزاری اور چڑچڑے پن سے بھی محفوظ رہا جا سکتا ہے ۔

نیم گرم پانی

زیادہ ٹھنڈا پانی پینا عام دنوں میں بھی نقصان دہ ہے‘ اس لئے کہ یہ جسم میں چربی جمع کرنے کے علاوہ ہارمونیائی تبدیلوں کا بھی باعث بنتا ہے ۔ ان ایام کے دوران اس سلسلے میں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے ۔ غسل یا صفائی کے لئے بھی نیم گرم پانی کا استعمال ہی بہتر رہتاہے جس سے درد کی شدت میں کمی آتی ہے ۔

menstrual pain, home remedies, exercise, water

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x