Vinkmag ad

کرسمس پر گھر سجائیں

پوری دنیا میں مسیحی برادی 25دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے جنم دن کے طور پر مناتی ہے‘ اس لئے کہ اس تاریخ کو آپ ؑ فلسطین کے قصبے بیت اللحم میں پیدا ہوئے تھے ۔مسیحی بھائیوں اور بہنوں کرسمس کی بہت بہت مبارکباد!
کرسمس کو بطور تہوار منانے کا آغاز رومن بشپ نے 358ء میں کیا۔اس سے پہلے آپ ؑ کی سالگرہ منانے کا رواج نہیں تھا بلکہ ان کو برسی منائی جاتی تھی۔برسی والی کرسمس کا آغاز 336ء میں ہوا اور اس کو دنیا کے مختلف ممالک میں اپنے اپنے انداز سے منایا جاتا رہا ۔ قدیم روم میں اس موقع پر غریبوں میں کھانا اور کپڑے تقسیم کئے جاتے۔ جیسے جیسے یہ تہوار منانے کا سلسلہ آگے بڑھتا گیا اس میں مختلف اضافے ہوتے رہے ۔

تہوار منایا تو 25 دسمبر کوجاتاہے لیکن اس پْرمسرت موقعے کی تیاریاں اور گھروں کی سجاوٹ کا سلسلہ یکم دسمبر سے ہی شروع ہوجاتا ہے۔مسیحی قارئین کے لئے شفانیوز لایا ہے کچھ آسان اور سستے طریقے جن کی مدد سے وہ اپنے گھر کی فالتو چیزوں کو استعمال میں لاکر خوبصورت چیزیں بنا اوران سے اپنے گھر کو سجا سکتے ہیں۔
رنگ برنگی موم بتیاں
اشیاء
گلو(glue) 1عدد
موم بتی 1عدد
گلٹر(glitter) 1بوتل
پیپر ٹیپ 1عدد
طریقہ
1۔ سب سے پہلے ایک موم بتی لیں اور اسے مختلف حصوں میں تقسیم کرلیں۔
2۔اب جن حصوں پر آپ گلٹر نہیں لگانا چاہتے انہیں پیپر ٹیپ سے ڈھانپ دیں۔
3۔ بغیر ٹیپ والے حصوں پر گلو لگائیں اور اوپر سے گلٹر چھڑک دیں۔
4۔جب خشک ہوجائے تو ٹیپ اتار دیں اور اضافی گلٹر ہٹا دیں۔
5۔ خوبصورت اور رنگ برنگی موم بتیوں سے سجائیں اپنا گھر۔

مختلف شکلوں کے گلدان
اشیاء
گلاس(شیشے کا) 1عدد
گلو 1عدد
فارمیک شیٹ(سفید اور بھورا) حسب ضرورت
ٹیوب پینٹ(بھورا) 1عدد
برش 1عدد
طریقہ
1۔ ایک پیالے میں پینٹ ڈال کر اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر ملائیں۔
2۔ ایک گلاس کے اندرونی حصے کوبرش کی مدد سے مکمل پینٹ کردیں۔
3۔ اس کے بعد فارمیک کی مدد سے آنکھیں بنائیں اور گلو کی مدد سے انہیں گلاس کی باہر والی سطح پر چسپاں کردیں۔ساتھ ہی ایک سرخ موتی کی مدد سے ناک بھی بنادیں۔
4۔پینٹ خشک ہونے کے بعد اس میں اپنی پسند کا کوئی پودا رکھ دیں۔ لیجئے خوبصورت پھولدان تیار ہے۔

کرسمس ٹری
اشیاء
اخبار 5سے6عدد
گلو 1عدد
گلٹر(چاندی) 1بوتل
چھڑی 1عدد
اسفنج 1عدد
گلاس(پلاسٹک) 1عدد
طریقہ
1۔سب سے پہلے اخبار کو بیچ سے آدھا کریں اوراس کے چھوٹے چھوٹے کون بنا لیں جیسے تصویر میں دکھائے گئے ہیں۔
2۔اب چھڑی لیں اور اس پر بنائے گئے کون درخت کے پتوں کی شکل میں گلو کی مدد سے چسپاں کریں۔
3۔خشک ہونے کے بعد اوپر سے گلٹر چھڑکیں۔
4۔ اب پلاسٹک گلاس میں اسفیج ڈالیں اور بنائے گئے درخت کو اس میں اچھی طرح لگادیں۔

تحفوں کے ڈبے
اشیاء
ٹشو رول(خالی) 1عدد
گلیز پیپر 1عدد
پرنٹ شدہ شیٹ 1عدد
گلو 1عدد
ربن باندھنے کے لئے
طریقہ
1۔ایک ٹشو رول لیں اور اس کو اپنی پسند کے گلیز پیپر سے مکمل طور پر ڈھانک دیں۔
2۔اب اس کے اند اپنی پسند کی پرنٹ شدہ ڈ شیٹ ایسے لگائیں کہ یہ ٹافی کی شکل اختیار کر لے ۔
3۔ اب اس کی ایک طرف ربن کی مدد سے باندھ دیں جبکہ دوسری جانب تحفہ ڈالنے کے لئے کھلی رکھیں۔ اپنی پسند کا تحفہ ڈالنے کے بعد اسے بھی ربن کی مدد سے باندھ دیں۔
4۔ لیجئے خوبصورت اور آسان تحفے کے ڈبے تیار ہیں۔

برقی قمقمے
اشیاء
مارکر(کالا) 1عدد
لڑیاں 1عدد
پنگ پانگ بال 12عدد
کٹر 1عدد
طریقہ
1۔ سب سے پہلے مارکر کی مدد سے پنگ پانگ بال پر اپنی پسند کی مختلف شکلیں بنا لیں۔
2۔ اب کٹر کی مدد سے سب بالز میں اتنا سوراخ کریں کہ لڑی کا بلب اس میں آسانی سے آجائے۔
3۔ اب ایک بلب ایک بال میں اچھی طرح فٹ کرلیں۔
4۔انہیں گھر کے دروازے ، کھڑکیوں یا کرسمس ٹری پر لپیٹ دیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

بخار کیوں ہوتا ہے؟

Read Next

منہ کا سرطان

Leave a Reply

Most Popular