ہرنیا کیا ہے

ہرنیا کیا ہے

پٹھہ انسانی جسم کا وہ عضو ہے جو نہ صرف حرکت کو یقینی بناتا ہے بلکہ اندرونی اعضاء کو بھی اپنی جگہ پرقائم رکھتا ہے ۔اگر یہ کمزور پڑجائے یا اس پرچربی کی تہہ جم جائے تو اس کی لچک میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اس کے باعث بہت سے مسائل پیدا ہوتے ہیں جن میں سے ایک ہرنیا بھی ہے۔

ہرنیا میں پیٹ کے کمزورحصے سے آنتیں یا دیگراعضا پیٹ سے باہرنکل کرجلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں نظرآتے ہیں۔ زیادہ تر صورتوں میں ہرنیا پیٹ میں ہی بنتا ہے لیکن یہ ناف، ران کے اوپری اورجانگھ کے حصوں میں بھی ہوسکتا ہے۔ یہ مسئلہ پیدائشی بھی ہوسکتا ہے لیکن زیادہ ترصورتوں میں 30 یا40 سال کی عمرمیں سامنے آتا ہے۔

علامات اور وجوہات

ہرنیا کی علامات میں متاثرہ جگہ پرگلٹی ابھرنا، درد، بے سکونی، کمزوری، معدے میں بھاری پن، متاثرہ حصے میں جلن یا خارش کا احساس، سینے میں درد، جلن اورنگلنے میں مشکل پیش آنا قابل ذکرہیں۔

عمرمیں اضافہ، طویل المعیاد کھانسی، سانس کی تکلیف اورسرجری سے ہونے والا نقصان یا زخم  اس کے اسباب میں شامل ہیں۔ انفیکشن، بوجھ اٹھانا،مستقلاً قبض رہنا اورپیشاب میں رکاوٹ بھی اس کی وجوہات بن سکتی ہیں۔

خطرے کی زد میں کون

موٹاپے، ذیابیطس اوردائمی قبض کے شکار لوگوں کےعلاوہ تمباکونوشی کرنے والے افراد میں اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ہرنیا کے تین بنیادی عوامل میں غیرمتحرک طرززندگی، موٹاپا اورایسے پیشے جن میں وزن اٹھانے کا کام زیادہ ہوشامل ہیں ۔

hernia, symptoms and causes of hernia, major risk factors

Vinkmag ad

Read Previous

نمونیا سے بچاؤ

Read Next

 ہرنیا: آپریشن کے بعد احتیاطیں

Leave a Reply

Most Popular