Vinkmag ad

ہرنیا کیا ہے، کیسے نپٹیں

ہرنیا کیا ہے، کیسے نپٹیں

ہرنیا میں پیٹ کے کمزورحصے سے آنتیں یا دیگر اعضا پیٹ سے باہرنکل کرجلد کے نیچے ایک تھیلی کی شکل میں نظرآنے لگتے ہیں۔ زیادہ ترصورتوں میں ہرنیا پیٹ میں ہی بنتا ہے لیکن یہ ناف، ران کے اوپری اورجانگھ کے حصوں میں بھی ہوسکتا ہے۔ یہ مسئلہ پیدائشی بھی ہوسکتا ہے لیکن زیادہ ترصورتوں میں عمرکی تیسری یا چوتھی دہائی یعنی 30یا40 سال کی عمرمیں سامنے آتا ہے۔

وجوہات اورعلامات

ہرنیا کی علامات میں متاثرہ جگہ پرگلٹی ابھرنا، درد، بے سکونی، کمزوری، معدے میں بھاری پن، متاثرہ حصے میں جلن یا خارش کا احساس، سینے میں درد، جلن اور نگلنے میں مشکل پیش آنا قابل ذکرہیں۔

اس کے اسباب میں عمرمیں اضافہ، طویل المعیاد کھانسی، سانس کی تکلیف اورسرجری سے ہونے والا نقصان یا زخم شامل ہیں۔ انفیکشن، بھاری بوجھ اٹھانا، مستقلاً قبض رہنا اورپیشاب میں رکاوٹ بھی اس کی وجوہات بن سکتی ہیں۔ موٹاپے، ذیابیطس اوردائمی قبض کے شکار لوگوں کے علاوہ تمباکونوشی کرنے والوں میں اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

ہرنیا کی بنیادی طورپردواقسام ہیں
٭بیرونی ہرنیا
٭اندرونی ہرنیا

تشخیص اورعلاج

بیرونی ہرنیا کی تشخیص جسم کے متاثرہ حصے میں ابھار سے باآسانی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ جب مریض لیٹتا ہے توابھارمیں کمی آجاتی ہے۔ دوسری طرف اندرونی ہرنیا کی تشخیص سی ٹی سکین اورالٹراساؤنڈ سے ہوتی ہے۔

عموماً اس مرض کا علاج صرف سرجری ہے۔ جن مریضوں کی صحت اس کی اجازت نہیں دیتی، مثلاً وہ دل کے عارضے میں مبتلا ہوں یا ان کی عمرزیادہ ہو، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ بیلٹ استعمال کریں، اپنا وزن کم کریں، وزن نہ اٹھائیں اوراس وقت تک کوئی بھاری یا زورآور کام نہ کریں جب تک ان کا جسم سرجری کے لئے تیارنہ ہوجائے یا صحت اس کی اجازت نہ دے۔

hernia, types of hernia, external and internal hernia, diagnosis, treatment

Vinkmag ad

Read Previous

بزرگ افراد ‘ غذائی تبدیلیاں

Read Next

ہرنیا کی سرجری 

Leave a Reply

Most Popular