نارمل قد کیا ہے

5

نارمل قد کیا ہے

 اکثر مائیں اپنے بچوں کے قد کی وجہ سے پریشان ہوتی ہیں۔ کبھی یہ ان کا وہم ہوتا ہے اور کبھی ان کا قد واقعتاً چھوٹا ہوتا ہے۔ ایسے میں اہم سوال یہ ہے کہ بچوں کانارمل قد کیا ہے اور یہ کیسے معلوم کیا جا سکتا ہے؟ اگر وہ واقعتاًچھوٹا ہے تو اس کی وجوہات کیا ہیں اور کیا کچھ ایسا کیا جا سکتا ہے جس سے ان کا قد بڑھ جائے؟

شفا انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آبادکے ماہر امراض بچگان ڈاکٹر منیرملک سے پوچھا گیا کہ مائیں اپنے بچوں کے قد کی وجہ سے اتنی پریشان اور فکرمند کیوں رہتی ہیں ۔ جواب میں انہوں نے کہا:
’’مائوں کی پریشانی کا بڑاسبب یہ ہے کہ وہ اپنے بچے کے قد کا موازنہ دوسرے بچوں کے ساتھ کرتی ہیں‘ حالانکہ ہر بچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔ مختلف پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد ایک ڈاکٹرہی یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ بچے کا قد واقعتاً چھوٹا ہے یا یہ محض مائوں کا وہم ہے۔‘‘
میوکلینک کے مطابق ماں باپ کے قد کی مددسے بلوغت کے وقت بچے کا ممکنہ قد معلوم کیا جاسکتا ہے۔ اس کا فارمولا مندرجہ ذیل ہے:
٭ماں اور باپ کا قد( انچز یا سینٹی میٹرمیں) جمع کریں۔
٭لڑکے کی صورت میں پانچ انچزیا13سینٹی میٹر جمع کریں جبکہ لڑکی کی صورت میں پانچ انچزیا13سینٹی میٹر تفریق کریں۔
٭حاصل شدہ رقم کو دو پر تقسیم کریں۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x