Vinkmag ad

ایڑی کا درد نجات کیسے

    اونچی ایڑی کے جوتے ،چپل یاسینڈل زیادہ پہننے ، زیادہ دیر تک کھڑے ہو کر کام کرنے یا زیادہ پیدل چلنے سے پاﺅں میں درد ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں آرام کرنے سے یہ درد تھوڑی ہی دیر میں دور بھی ہو جاتا ہے۔اگرپاﺅں میں مسلسل درد رہنے لگے تو نہ صرف بے آرامی ہوتی ہے بلکہ کہیں آنے جانے میں بھی دقت ہوتی ہے ۔عموماً دیکھا گیا ہے کہ:
٭اکثر خواتین کو ایڑی کے پچھلے اندرونی حصے میں درد کی شکایت ہوتی ہے۔
٭انہیں صبح کے وقت پاﺅں کے پٹھوں میں سختی اور چلنے میں دقت ہوتی ہے اور وہ لنگڑا کر چلنے پر مجبور ہوجاتی ہےں۔
٭ پاﺅں پر وزن ڈال کرچلنے سے تکلیف بڑھ جاتی ہے۔
٭گھنٹوں زیادہ دیربیٹھے رہنے کے بعد چلتے وقت تکلیف شروع ہوجاتی ہے۔
٭پاﺅں کے اندرونی خم میں درد ہوتا ہے جو پاﺅں کے درمیانی حصے کی طرف بڑھتا ہے۔
پاﺅں میں مسلسل درد رہنے کی عمومی وجوہات میں پاﺅں کے پٹھوںمیں تناﺅپیداہوجانایاتناو¿پیدا کرنے والی ورزش زیادہ کرنا، گھٹنوں، کولہوں اور پیروں میں خون کا بہاو¿ صحیح نہ ہونا، جسم میں پانی کی کمی، خوراک میں کیلشیم‘ پوٹاشیم اور وٹامنز کی کمی شامل ہیں۔
خواتین کے پاﺅں میں یہ درد کھانا پکانے، گھر کی صفائی کرنے، کپڑے دھونے، زیادہ دیر پیروں کو موڑے رکھنے اوربس میں کھڑے ہو کر سفر کر نے کی وجہ سے بھی ہو سکتاہے۔
پاﺅں میں درد کے عوامل
ایڑی کے درد کے عوامل درج ذیل ہیں:
٭وزن میںزیادتی۔
٭کمر کا پرانا درد۔
٭نامناسب جوتوں کا استعمال۔
٭غلط ورزشیں۔
٭ذیابیطس۔
اس سے پہلے کہ پیروں کا درد آپ کو ہر کام سے محروم کر کے بستر پر لے آئے، اس پر جلد ہی قابو پالینا بہتر ہوگا۔ اس سے نجات کے لئے مندرجہ ذیل ورزشیں مفید ثابت ہوسکتی ہیں:
مفید ورزشیں
٭تولئے سے پاﺅں کھینچنا۔
٭پاﺅں کے تلوے کے نیچے گیند یا رولر رکھ کر پاو¿ں سے گیند کوحرکت دینا۔
٭پاﺅں کے انگوٹھے سے ٹشوپیپراٹھانا۔
٭پاﺅں کے انگوٹھے کی مدد سے انگریزی یا اردو کے حروف لکھنا۔
احتیاطی تدابیر
٭صبح چلنے سے پہلے پاﺅں کی مندرجہ بالا ورزشیں کریں۔
٭اونچی ایڑی والے جوتوں کا استعمال کم کریں۔
٭تکلیف بڑھنے کی صورت میں فوری طور پر معالج سے رجوع کریں۔
٭معالج کے مشورے کے بغیرورزشوں سے اجتناب کریں۔
٭پاﺅں یا ایڑی میں درد کو معمولی سمجھ کر نظرانداز کرنا کسی بڑی تکلیف کاسبب بن سکتا ہے۔ اس لئے فوری طور پر ڈاکٹر سے رابطہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

پڑھنے اور لکھنے میں دشواری

Read Next

بے حس وحرکت 23سال

Most Popular