Vinkmag ad

کون سے بسکٹ اچھے ہیں

 اکثرگھروں میں بسکٹوں کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ جب کوئی مہمان آئے ‘ گھر میں کوئی بیمار ہو یا کسی کا چائے کے ساتھ کچھ کھانے کو دل چاہ رہا ہو تو پھر بسکٹ پیش کرنا مجبوری بن جاتی ہے۔ دوسری طرف یہ بھی سننے میں آتا ہے کہ یہ غذائی اعتبار سے اچھے نہیں ہوتے۔

ایسے میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ بسکٹ خریدتے وقت ہمیں کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے تاکہ یہ ہمیں مزے کے ساتھ ساتھ غذائیت بھی بخش سکیں۔

بسکٹوں میں صحت بخش غذائی اجزاء کم اورکیلوریز زیادہ پائی جاتی ہیں۔ ان میں عام چکنائیاں، سیر شدہ چکنائیاں، ٹرانس فیٹ، سوڈیم اور شوگر کی کافی مقدار موجود ہوتی ہے۔ بسکٹ خریدتے ہوئے ان باتوں کا خیال رکھیں

٭ان میں سیر شدہ چکنائیوں کی مقدار کم ہو۔

٭وہ ٹرانس فیٹی ایسڈ سے پاک ہوں۔

٭ان میں فائبر زیادہ اورنمک کم ہو۔

٭ان میں چینی کم استعمال کی گئی ہو۔

٭ذائقہ بڑھانے یااسے محفوظ کرنے کے لئے ڈالے گئے کیمیائی اجزاء تھوڑی مقدار میں ہوں۔

ان باتوں کو جاننے کے لئے ضروری ہے کہ بسکٹ خریدنے سے پہلے ان کے لیبل کو پڑھنے کی عادت ڈالی جائے تاکہ اس بات کا اندازہ ہو سکے کہ ان میں کون سے غذائی اجزاء کس مقدار میں ڈالے گئے ہیں۔

things to consider while buying biscuits, kon say biscuits healthy hotay hain

Vinkmag ad

Read Previous

پروٹین: کتنی ضروری‘ کیوں ضروری

Read Next

کچھ لوگ موڈی کیوں ہوتے ہیں؟

Leave a Reply

Most Popular