روزے اور صحت

روزے اور صحت

روزے کے کچھ فوائد یہ ہیں

٭روزے سے میٹابولزیعنی کھانے کی ٹوٹ پھوٹ سے توانائی حاصل ہونے کا عمل بھی بہترہوتا ہے۔

٭روزے سے انسولین کی حساسیت بہترہوتی ہے اورنتیجتاً جسم میں زیادہ گلوکوزجمع نہیں ہوتی ۔اسی طرح دن بھرچکنائی اورمیٹھے کھانوںسے پرہیز موٹاپے سے بچنے میں مددگار ہوسکتا ہے۔ تاہم افطار کے وقت اعتدال کا دامن چھوڑ دیا جائے تو یہ فوائد ضائع ہو جاتے ہیں۔

٭بعض افراد کو تمباکونوشی، بسیار خوری، بے وقت بھوک میں غیر صحت بخش اشیاء کھانے کی عادت ہوتی ہے۔ روزے کو ان عادات سے چھٹکارا پانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

٭ روزہ خون میں کولیسٹرول اور چکنائیوں کی سطح پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ اس سے برے کولیسٹرول کی سطح کم ہوسکتی ہے۔

٭عام حالات میں ڈائٹنگ کے بعد جب اسے چھوڑ دیا جائے تو جتنا تیزی سے وزن کم ہوتا ہے، اتنا ہی تیزی سے بڑھ بھی جاتا ہے۔اس کے برعکس روزوں میں چو نکہ جسم کوکم کھانے کی عادت ہوجاتی ہے،اس لئے معدہ آہستہ آہستہ سکڑتاہے یعنی پیٹ بھرنے کے لئے کم کھانا درکار ہوتا ہے۔ یوں اس کے نتائج دیرپا ہوتے ہیں۔

٭روزے کی حالت میں جب جسم کو دن بھر کام کرنے کے لئے توانائی درکار ہوتی ہے جو کھانے کے بعد چربی کی تور پھوڑ سے حاصل ہوتی ہے۔

 افطاری میں پکوڑوں ، سموسوں ،میٹھے مشروبات اورچاٹ وغیرہ کے زیادہ استعمال سے فردروزے کے جسمانی فوائد سے محروم رہ جاتا ہے۔اس لئے سادہ مگر غذائیت سے بھرپور غذا کھانے کی کوشش کریں۔

health benefits of fasting, how does fasting affect our health, roza hamari sehat par kaisay asar karta hai

Read Previous

کیا حاملہ خواتین روزہ رکھ سکتی ہیں؟ 

Read Next

کھانوں کے صحت مند متبادل

Leave a Reply

Most Popular