الائچی‘ فائدے میں بڑی

4

الائچی‘ فائدے میں بڑی

الائچی ایسی چیزہے جو ہرگھر کے کچن میں ہی موجود ہوتی ہے۔ اس کے فوائد درج ذیل ہیں

نزلہ زکام اور کھانسی میں مفید

الائچی مختلف اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپورہوتی ہے۔ اس کی دو اقسام سبزاور سیاہ الائچی ہیں۔ سیاہ الائچی یا بڑی الائچی نزلہ زکام اور کھانسی کے علاج میں مدد دیتی ہے۔ اس کے چند دانے پانی میں شہد کے ساتھ مکس کریں اورگرم کرکے پی لیں۔

نظام ہاضمہ کو بہترکرے

اپنی مہک کی وجہ سے الائچی ذائقے کی حس کو متحرک کرتی ہے۔ یہ ہاضمے میں مدد دینے والے انزائمزکوبھی حرکت میں لاتی ہے، خصوصاً اس وقت جب آپ نے زیادہ کھانا کھایا ہو۔ اسی طرح یہ بد ہضمی، گیس اورقبض کی صورت میں بھی یہ مفید ہے۔ اس میں موجود کیمیائی اجزاء آنتوں کے افعال کو بہترکرتے ہیں۔

سانس کی بوسے نجات

اس کی میٹھی مہک قدرتی طورپرسانسوں کی بو دورکرنے میں مدد دیتی ہے۔ الائچی کا ایک اہم جزواس میں موجود تیل ہے جومنہ میں ان بیکٹریا کے خلاف لڑتا ہے جو سانس میں بدبوکا باعث بنتے ہیں۔

ہائی بلڈ پریشرمیں کمی

ایک چائے کا چمچ دھنیے اورچٹکی بھرالائچی کو ایک کپ آڑو کے جوس میں ملا کر پینا ہائی بلڈ پریشرکو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مصالحہ دل کی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔ الائچی نظام تنفس کے مختلف امراض میں بھی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

وزن میں کمی

حسب ضرورت الائچی کو پانی میں ابال کرپینے کو عادت بنالینا توند کی چربی کوجلد گلانے میں مدد دیتا ہے۔ اس طرح چند دنوں میں اچھا خاصا وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

بے خوابی کی شکایت

الائچی کی مہک کو سونگھنا بے خوابی اورذہنی بے چینی کو دورکرنے میں مددگارثابت ہوسکتی ہے۔

cardamom health benefits, weight loss, cardamom tea, improves digestion

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x