0

مسوڑھوں سے رستاخون

منہ میں ہر وقت بہت سے بیکٹیریا موجود ہوتے ہیں جو لعاب اور خوراک کے ذرات کی مددسے ’پلاک‘ بنا تے رہتے ہیں۔ برش اور فلاسنگ(نرم دھاگے کی مدد سے صفائی) اسے ختم کرتے ہیں۔جوپلاک ختم نہیں ہوپاتا ،وہ سخت ٹاٹریاکیلکولس کی شکل میں دانتوں پر جم جاتا ہے۔یہ صاف کرنے سے بھی دور نہیں ہوتا۔اسے ماہر امراض دندان ہی دور کر سکتا ہے۔دانتوں پر جتنا زیادہ پلاک اور ٹاٹر اکٹھا ہوتا رہے گا‘ مسوڑھوں کے لیے اتناہی نقصان دہ ثابت ہو گا ۔

مسوڑھے خراب ہونے کی دیگر وجوہات

اکثر اوقات دانت صاف تو کیے جاتے ہیں لیکن عموماًبہت سے لوگوں کا برش کرنے کا طریقہ ٹھیک نہیں ہوتا۔ اس وجہ سے صفائی مناسب طور پر نہیں ہو پاتی۔دانتوں کے درمیانی جگہ کی صفائی کے لیے فلاس کرنا ضروری ہوتا ہے جو اکثر نہیں کیا جاتا۔

سگریٹ نوش افراد کے مسوڑھے خراب ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔اگر یہ جاری رہے تو کامیاب علاج کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔

خواتین میں ہامونز کی تبدیلی سے بھی مسوڑھے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ دوران حمل ایسا اکثر دیکھنے میں آتا ہے ۔

ذیابیطس کے مریضوں کو دیگر انفیکشز کی طرح مسوڑھوں کا انفیکشن ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

کچھ دواؤں کے استعمال سے لعاب کم بنتا ہے جس سے مسوڑھے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

کچھ لوگ موروثی طور پر اس کا شکار ہوتے ہیں۔

مسوڑھوں کی سوجن

جب پلاک اور ٹاٹر زیادہ اکٹھا ہونے لگے تو بیکٹیریا مسوڑھوں میں سوجن پیدا کر دیتے ہیں۔اسے مسوڑھوں کی سوزش  کہتے ہیں ۔ اس میں مسوڑھے لال ہوکر سوج جاتے ہیں اوران سے خون بھی نکلتا ہے۔ مسوڑھوں کی بیماری معمولی بھی ہو سکتی ہے اور انتہائی سنجیدہ نوعیت کی بھی ۔ اس سے بچاؤ کے لیے منہ کی صفائی رکھنا ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس کا علاج ممکن ہے ۔

علاج

مسوڑھوں کی صورت حال دیکھتے ہوئے علاج تجویز کیا جا تا ہے، تاہم اس کا بنیادی مقصد انفیکشن کو کنٹرول کرنا ہوتا ہے۔علاج کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ مریض گھر پر بھی احتیاط اور ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کرے۔علاج کے بعد اگر ٹھیک طرح سے دیکھ بھال نہ کی جائے تو یہ بیماری دوبارہ ہونے کا امکان ہوتا ہے۔

کرنے کے کام

٭رات کو سونے سے پہلے اور صبح ناشتے کے بعد لازماً دانت صاف کریں۔
٭دانتوں کے درمیانی جگہ کی صفائی کے لیے روزانہ فلاس کریں۔
٭ہر چھ ماہ بعد ماہرامراض دندان سے معائنہ کرائیں تاکہ کسی بھی مسئلے کی بروقت تشخیص ہو سکے۔
٭سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں۔
٭ذیابیطس کے مریض شوگر کو کنٹرول میں رکھیں۔
٭کسی غیر معمولی صورت حال میں ڈاکٹر سے معائنہ کرائیں۔

gum bleeding, causes, treatment, things to do

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x