دانتوں کے بغیر بزرگ کیا کھائیں

دانتوں کے بغیر بزرگ کیا کھائیں

اکثر بزرگوں کودانت نہ ہونے کی وجہ سے کھانا چبانے میں مشکل ہوتی ہے۔اس وجہ سے کچھ لوگ کھانا چھوڑدیتے یا بہت کم کھاتے ہیں۔ یوں ان کے جسم کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتی اوروہ غذائی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کا ایک آسان حل مصنوعی دانت ہیں۔ کچھ بزرگ انہیں لگوانے کی مالی استطاعت نہیں رکھتے اور کچھ کویہ پسند نہیں ہوتے۔ ایسے میں انہیں ایسی غذائیں کھانی چاہئیں جنہیں چبائے بغیر باآسانی نگلا جا سکتا ہو۔

غذائی کمی سے بچنے کے لئے ان کے کھانے میں پروٹین کے2 حصے، دودھ اوراس سے بنی اشیاء کے2 حصے اور پھل اورسبزی کے 2 حصے شامل ہونے چاہئیں۔

ان تمام فوڈ گروپس کی فہرست میں آنے والی چند غذائیں یہ ہیں

٭انڈوں کا خاگینہ

٭دلیہ اورساگودانہ

٭سموتھی یا ملک شیک

٭حلیم

٭بھرتا اوررائتہ

٭یخنی اور سالن

٭بغیرچربی کے مرغی کا قیمہ

٭مختلف سبزیوں کا سوپ یا سالن (سبزیاں بلینڈ کی ہوئیں)

٭چنے، لوبیا یا دیگر دالوں میں بغیر چھنے آٹے کی نرم روٹی کوٹ کر یا بلینڈ کر کے کھائی جاسکتی ہے۔

چند احتیاطیں

میٹھا مثلاً چینی، گڑ اورشہد، کولا مشروبات،  ڈبہ بند اشیاء، مکھن اوربالائی، زیادہ تیل میں پکے ہوئے کھانے اورچربی والے گوشت کا استعمال کم سے کم کریں۔

Diet for elderly with no teeth, daant k beghair buzrgo k liye khanay 

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

 منہ کا سوکھنا: بزرگ کیا کریں لعاب منہ کو نم رکھتا ،کھانے کو چبانے اور نگلنے کے دوران چکنا کرتا اورجراثیم کا خاتمہ کرکے منہ کی بدبو بھگاتا ہے۔ یہ منہ میں ایسے اور بھی بہت اہم کام انجام دیتا ہے۔ اگراس کی مناسب مقدار نہ بن رہی ہو تو منہ خشک ہوجاتا ہے۔ نتیجتاً چبانے ، نگلنے اوربولن

بزرگوں کے لئے 15 مشاغل مشاغل وقت گزاری کے دلچسپ اورتفریحی مواقع تو فراہم کرتے ہی ہیں لیکن ان کا تخلیقی انتخاب جسمانی اورذہنی صحت کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ بہت سے بزرگ ملازمت وغیرہ سے فارغ ہوچکے ہوتے ہیں اوران کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ اسے گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے میں وہ

بزرگ غذائی کمی سے بچیں غذائیت سے بھرپور کھانے

بزرگ غذائی کمی سے بچیں   بڑھاپے میں اکثرافراد کے دانت گرجاتے ہیں جس کے باعث انہیں خوراک چبانے میں دقت ہوتی ہے۔ اس کا ایک حل مصنوعی دانت ہیں لیکن بہت سے بزرگ مختلف وجوہات کی بنا پرانہیں نہیں لگوا سکتے۔ اس وجہ سے وہ کھانا چھوڑدیتے ہیں۔ نتیجتاً ان کا جسم غذائی کمی کا شکار ہوجاتا ا

LEAVE YOUR COMMENTS