معدے کی تیزابیت میں کمی لانے والی غذائیں

معدے کی تیزابیت میں کمی لانے والی غذائیں

ڈاکٹر شازیہ ارم‘ ماہر غذائیات‘ ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کراچی

اگرآپ اس مسئلے کا شکار ہیں تو درج ذیل غذاؤں کو اپنی خوراک میں شامل رکھئے۔

سبزیاں

سبزیوں میں چونکہ چکنائی اور چینی کی مقدار کم ہوتی ہے لہٰذا وہ معدے میں تیزابیت کم کرنے کا باعث بنتی ہیں۔ ان میں سے پھلیاں، بروکلی، ایسپریگس، پھول گوبھی ، سبز پتوں والی سبزیاں، آلو اورکھیرے زیادہ مفید ہیں۔ ادرک میں قدرتی طور پر دافع سوزش خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ تیزابیت سمیت معدے کے کئی مسائل کا قدرتی علاج ہے۔آپ اسے کدو کش کر کے یا سلائس کی شکل میں کھانوں کی تراکیب اورسموتھی میں شامل کر سکتے ہیں۔ اس کی چائے بھی پی جا سکتی ہے۔

جئی کا دلیہ

یہ فائبر کا بہترین ذریعہ ہے جو معدے میں اضافی تیزاب کو جذب کر لیتاہے۔ اس سے تیزابیت کی علامات میں نمایاں کمی آتی ہے ۔ فائبر کے دیگرذرائع میں بران بریڈ اورچھلکے سمیت چاول شامل ہیں۔

غیر ترش پھل

غیر ترش پھلوں بشمول خربوزہ، کیلا، سیب اورناشپاتی ‘ترش پھلوں کے مقابلے میں کم تیزابیت کا باعث بنتے ہیں۔

گوشت اور طریقہ استعمال

چربی کے بغیر گوشت مثلاً چکن، ٹرکی، مچھلی اوردیگر سمندری غذاؤں میں چکنائی کم ہوتی ہے لہٰذا وہ تیزابیت کا کم باعث بنتی ہیں۔ انہیں ابال کر، گرل کر کے اور کم آئل میں بھون کرکھایا جا ئے تو بہتر ہے ۔

انڈے کی سفیدی

یہ بہتر انتخاب ہے۔ اس کی زردی سے دور رہیں، اس لئے کہ اس میں چکنائی زیادہ ہوتی ہے جو تیزابیت کا باعث بن سکتی ہے۔

دیگرغذائیں

ایوکیڈو، اخروٹ، السی کے بیج ، زیتون کا تیل، سورج مکھی کا تیل اور تِل صحت بخش چکنائیوں کے اچھے ذرائع ہیں۔ یہ تیزابیت کا کم باعث بنتے ہیں۔ سیرشدہ چکنائیوں اورٹرانس فیٹس کو صحت بخش چکنائیوں سے تبدیل کر لیں۔

asparagus, beans, Oatmeal, poached, food that lowers acidity

Vinkmag ad

Read Previous

چمکتے اورمضبوط دانت

Read Next

ذیابیطس میں کیا کھائیں‘کیا نہ کھائیں

Leave a Reply

Most Popular