تیزابیت بڑھانے والی غذائیں

تیزابیت بڑھانے والی غذائیں

 ڈاکٹرشازیہ ارم،ماہرغذائیات، ڈاکٹرضیاء الدین ہسپتال، کراچی

زیادہ چکنائی والے کھانے

مرغن اورزیادہ چکنائی والے کھانوں کوہضم کرنے کے لئے معدے میں زیادہ تیزاب پیدا ہوتا ہے۔ یہ چیزیں زیادہ دیرتک معدے میں پڑی رہتی ہیں اورتیزاب خوراک کی نالی میں آنے لگتا ہے۔

فرنچ فرائز، اونین رِنگز، ڈیری مصنوعات مثلاً مکھن، بالائی والا دودھ، عام پنیراورخمیراٹھائی ہوئی کریم کا استعمال ختم یا ہرممکن حد تک کم کریں۔ بڑے گوشت یا بھیڑ کے گوشت کا چربی والا یا تلا ہوا حصہ، دیسی اوربناسپتی گھی‘ آلو کے چپس، آئس کریم ‘سنیکس اورکریم سوس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ سلاد پرکریم کی ڈریسنگ سے بھی پرہیزکریں۔

ٹماٹراورترش پھل

پھل اورسبزیاں صحت بخش غذا کا اہم جزوہیں تاہم ان میں سے کچھ تیزابیت کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر آپ کو اکثراس مسئلے کا سامنا رہتا ہے توان اشیاء کا استعمال ختم یا بہت ہی کم کر دیں۔ ان میں مالٹے، چکوترے، لیموں، لائم (ایک قسم کا لیموں)، انناس، ٹماٹر، ٹومیٹو سوس یا وہ غذائیں جن میں یہ شامل ہو (مثلاً پیزا) شامل ہیں۔

تیزخوشبو والی غذائیں

لہسن، پیاز اوراس طرح کی تیزخوشبو والی دیگر غذائیں تیزابیت کو بڑھا دیتی ہیں۔ یہ ہرشخص کے لئے مسائل پیدا نہیں کرتیں‘ تاہم جن لوگوں کواس کا مسئلہ ہو‘ وہ ان سے پرہیزکریں۔

کیفین

تیزابیت کے شکار لوگوں کو کافی پینے کے بعد یہ کیفیت زیادہ محسوس ہوتی ہے کیونکہ کافی میں کیفین ہوتی ہے۔ پیپرمنٹ اورسپیئرمنٹ (جنگلی اورعام پودینہ ) کی حامل چیزیں بھی اسے بڑھا سکتی ہیں۔

تیزابیت کے شکارلوگ اگرجاننا چاہتے ہیں کہ انہیں تیزابیت کس وجہ سے ہوتی ہے توایک ڈائری بنائیں۔ اس میں نوٹ کریں کہ وہ کون سی غذائیں کھاتے ہیں، دن کے کس حصے میں کھاتے ہیں اورپھرکون سی علامات نمودارہوتی ہیں۔ کم ازکم ایک ہفتے تک اس کا ریکارڈ ضروررکھیں۔ اگرخوراک میں ورائٹی زیادہ ہے تو پھرذرا زیادہ عرصے کے لئے ڈائری لکھیں۔ اس سے انہیں کھانے پینے کی ان چیزوں کا علم ہو سکے گا جوان کے لئے تیزابیت کا باعث بنتے ہیں۔ ایک غذا ایک فرد کے لئے فائدہ مند تودوسرے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔ اس لئےغذا میں کیا شامل کریں اورکیا نہیں، یہ معالج سے پوچھیں۔

foods that increase acidity, caffeine, foods with strong smell, citrus fruits

Vinkmag ad

Read Previous

تیزابیت میں کمی لانے والی غذائیں

Read Next

بخار کی عام اقسام

Leave a Reply

Most Popular