Vinkmag ad

فوڈ پوائزننگ

فوڈ پوائزننگ ایسی کیفیت ہے جس میں پیٹ میں مروڑ، اپھارا اور سینے میں جلن کا سامنا ہوتا ہے۔ ایسا بالعموم آلودہ خوراک یا پانی کے استعمال سے ہوتا ہے۔ اکثراس کی علامات آلودہ خوراک لینے کے کچھ دیربعد ہی ظاہرہوجاتی ہیں تاہم بعض اوقات اس کا اثر ایک یا دودن گزرنے کے بعد ہوتا ہے۔

عام علامات میں الٹیاں، پیٹ میں درد اوردست شامل ہیں۔ شدید صورت میں مریض کھانے پینے سے قاصرہوجاتا ہے، مسلسل الٹیوں کے ساتھ تھوڑے تھوڑے وقفے سےدست آتے ہیں۔ بدہضمی بالعموم چند دن میں بغیر کسی خاص علاج کے بھی ٹھیک ہو جاتی ہے لیکن ایسا نہ ہو تو معالج سے رجوع کریں۔

کیا کھائیں، کیا نہیں

٭ ڈائریا میں عموماً کچھ کھانے کودل نہیں چاہتا۔ ایسے میں بعض لوگ توانائی بحال کرنے کے لئے صرف دودھ پی لیتے ہیں۔ دودھ اوراس سے بنی اشیاء جلدی ہضم نہیں ہوتیں لہٰذا ان سے ڈائریا اورزیادہ ہوجاتا ہے اس لئے اس وقت اس سے پرہیز کریں۔

٭کولا اورکیفین والے مشروبات سے پرہیزکریں۔

٭سادہ پانی کو ابال کر ٹھنڈا کرکے پیئیں۔

٭جسم کی نمکیات اورکاربوہائیڈریٹس کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اوآرایس فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ اسے ابال کر ٹھنڈے کیے ہوئے پانی میں شامل کریں اوردن میں کم ازکم دو سے تین لیٹرکی مقدارمیں پئیں۔

٭شروع میں تازہ پھلوں کے مشروبا ت سے بھی گریزکریں۔

٭بازار کی بنی مسالہ داراشیاء جیسے کباب، چنے، پلاؤاورمیٹھی اشیاء مثلاً کھیراورجلیبی وغیرہ بالکل نہ کھائیں۔ تلے ہوئے کھانوں سے بھی پرہیزکریں۔

٭نرم غذائیں جیسے کیلا، کھچڑی، ڈبل روٹی اورابلے ہوئے سفید چاول کھائیں۔

٭سبزچائے، پودینے، ادرک، اجوائن اورسونف کا قہوہ  ہیضے میں متلی کی کیفیت دور کرنے کے لئے مؤثر ہے۔

بچاؤ کیسے

اس کے لئے سب سے اہم چیز آلودگی سے پاک کھانے پینے کی چیزیں استعمال کرنا ہے۔ یہ احتیاطیں بھی بچاؤ میں مفید ہیں

٭سفر کے دوران عوامی جگہوں پرمٹکوں اورکولروں سے پانی نہ پئیں۔ بعض اوقات ان کا پانی کئی دنوں سے تبدیل نہیں کیا گیا ہوتا یا ان کی مکمل صفائی نہیں کی جاتی جس کے سبب ان میں جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں۔

٭گوشت پکانے سے پہلے فریزرسے نکال کرکچھ دیرگرم پانی میں رکھ دیں۔ پھر اسے اچھی طرح پکائیں تاکہ یہ کچا نہ رہ جائے۔

٭پھل اورسبزیوں کو اچھی طرح دھوئیں۔ اس کے علاوہ جہاں ممکن ہو چھلکا اتارکر کھائیں۔

٭ کھانا صاف پانی میں پکائیں۔ جب یہ پک جائے تو مناسب حد تک ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے فریج میں رکھ دیں۔اس سے وہ خراب نہیں ہوگا۔

٭فریج میں ٹھنڈا کیے بغیرکھانا دوبارہ گرم ہرگزنہ کریں۔

٭اپنی ذاتی صفائی کا بھی خاص خیال رکھیں۔ رفع حاجت کے بعد، کھانا کھانے سے پہلے اوربعد میں ہاتھ لازماًدھوئیں۔

tips to prevent food poisoning, what to eat or drink after food poisoning, food poisoning mai kya khayein kya nahe

Vinkmag ad

Read Previous

اعصابی نظام کی عام بیماریاں

Read Next

بے قابو اجنبی ہاتھ

Leave a Reply

Most Popular