ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ موٹا پا بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے لہٰذا اس سے نجات ضروری ہے۔اس مقصد کے لئے لوگ بہت سے ایسے طریقے بھی اپناتے ہیںجو ان کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔’’فِٹ بِٹ‘‘ نامی ایپ اس مسئلے کا آسان حل ہے۔اس کے ذریعے آپ نہ صرف کیلوریز کا شمار کر سکیں گے بلکہ وزن گھٹانے کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ ہو سکیں گے۔اپنا ہدف حاصل کرنے کی صورت میں آپ کو انعام سے بھی نوازا جائے گا۔ اس ایپ میںدن بھر پیئے جانے والے پانی کا ریکارڈبھی رکھا جاسکتا ہے۔یہ ایپ فری ہے اور کبھی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔
