Vinkmag ad

مصنوعی دانت،خیال کیسے رکھیں

مصنوعی دانت،خیال کیسے رکھیں

دودھ کے دانت گر جائیں توان کی جگہ دوسرے دانت آجاتے ہیں لیکن جب وہ بھی خراب ہوجائیں یا ٹوٹ جائیں تو ان کی جگہ مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں جن کی دو اقسام ہیں۔ ایک وہ جواتارکرپھرسے لگائے جا سکتے ہیں جبکہ ان کی دوسری قسم اپنی جگہ فکس ہوجاتی ہے۔ فرد کی ضرورت کے مطابق ایک دانت، کچھ دانت یا سارے مصنوعی دانت لگائے جاتے ہیں۔

نارمل دانتوں کی طرح ان کی صفائی اورحفاظت کا بھی خاص خیال رکھنا چاہئے۔ اس میں کوتاہی سے ان پرپلاک جمع ہونے،ان کےخراب ہونے یا ٹوٹنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اس کے نتیجے میں مسوڑھوں کی بیماری جیسے مسائل جنم لیتے ہیں۔

حفاظت کیسے کریں

٭اصلی دانتوں کی طرح ان کو بھی برش اورفلاس کریں۔

٭ کھانا کھانےکے بعد انہیں اتارکرصابن اورنرم بالوں والے برش سے صاف کریں اوراصلی دانتوں کو ٹوتھ پیسٹ اوربرش سے صاف کریں۔

٭ سونے سے پہلےدانت اتار کرصاف پانی میں رکھ دیں تاکہ مسوڑھوں کوکچھ دیرآرام مل سکے۔ بہت زیادہ گرم یا ابلا ہوا پانی استعمال نہ کریں۔ اس سے دانت ٹیڑھے ہوسکتے ہیں۔

٭ پانی کے علاوہ بازارسے تیار شدہ محلول بھی خرید کراستعمال کیا جا سکتا ہے۔ تاہم اس صورت میں انہیں لگانے سے قبل پانی سے دھونا ضروری ہےکیونکہ محلول میں موجود کیمیائی مادے درد اورجلن کا سبب بن سکتے ہیں۔

٭ دانت فکس کرنے سے پہلے کلی کریں۔

٭ پورے دانتوں کو لگانے کے لئے انہیں مسوڑھوں پررکھیں اورانگلی کی مدد سے دبا دیں۔

٭ جو چیزیں نارمل دانتوں سے کھائی جاسکتی ہیں مصنوعی دانتوں سے بھی وہی کھائیں اورزیادہ سخت چیزیں کھانے سے گریز کریں۔ کچھ لوگوں کو ہڈیاں چبانے کی عادت ہوتی ہے۔اس سے دانت ٹوٹ سکتے ہیں لہٰذاایسا ہرگزنہ کریں۔

false teeth care, denture care at home

Vinkmag ad

Read Previous

غصے میں چہرہ لال کیوں

Read Next

آزاد پرندوں کا دانہ پانی

Leave a Reply

Most Popular