روزانہ درکار کیلوریز

روزانہ درکار کیلوریز

اس بات کا تعین کرنے کے لئے کہ ایک فرد کو روزانہ کیلوریز میں سے کتنا حصہ کاربوہائیڈریٹس یاپروٹین سے آنا چاہئے‘بی ایم آر سے مدد لی جاتی ہے۔ ایک فرد کا’’ بی ایم آر‘‘ موروثیت ‘عمر‘جنس ‘قد ‘ جسمانی ساخت اور سرگرمی کی سطح سے متاثر ہوتا ہے۔اسے معلوم کرنے کے لئے بی ای ای کا فارمولا استعمال ہوتا ہے۔ ہرشخص اسے اپنی جسمانی ضروریات کے مطابق موزوں ترین کیلوریز کے بارے میں جاننے کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔

مردحضرات کے لئے فارمولا

BEE=66.67+13.75(W)+5.0(H)-6.76(A)

عورتوں کے لئے فارمولا

BEE=665.1+9.56(w)+1.85(H)-4.68(A)

اس فارمولے میں ڈبلیو سے مراد وزن (کلوگرام میں)‘ ایچ سے مراد قد (سینٹی میٹروں میں)اور اے سے مراد عمر ہوتی ہے۔

اچھی صحت کے لئے کیلوریز کا توازن بہت اہم ہے۔صحت مندوزن کو برقراررکھنے کے لئے ضروری ہے کہ روزانہ جتنی کیلوریز لی جائیں‘ انہیں استعمال میں بھی لایا جائے۔ جس طرح ضرورت سے زیادہ کیلوریز لینا صحت کے لئے اچھا نہیں‘ اسی طرح کم کیلوریز لینابھی مضر صحت ہے۔ خصوصاً بڑھتی عمر کے بچوں کو عام طور پر زیادہ کیلوریز کی ضرورت ہوتی ہے۔ورنہ ان کی نشوونما مناسب طور پر نہیں ہوپاتی اور وہ روزمرہ زندگی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔

everyday calories, male, females, BEE calculator

Vinkmag ad

Read Previous

خربوزے کے فوائد

Read Next

پسینے کی بدبو‘ شرمندگی توبہ توبہ

Leave a Reply

Most Popular