Vinkmag ad

اینڈوسکوپی نظام انہضام کا اہم ٹیسٹ

اینڈوسکوپی کیا ہے
نظام انہضام سے متعلق پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص اور علاج میں اینڈوسکوپی سے بہت مدد ملتی ہے۔اینڈوسکوپ ایک کیمرہ ہے جس کے ساتھ لائٹ لگی ہوتی ہے۔ منہ کے ذریعے اسے معدے میں لے جایا جاتا ہے جس کی مدد سے خوراک کی نالی ،پیٹ اور معدے کو دیکھا جاسکتا ہے۔اگر جسم میں کوئی رسولی ہو تو اس کا نمونہ لے کر لیبارٹری میں چیک کیا جاتا ہے تاکہ اس کے کینسرزدہ ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جا سکے۔اس سے السر،جگر کے مسائل،کینسر اوردیگر خرابیوںکی تفصیلات سامنے آجاتی ہیں۔ان کی روشنی میں ڈاکٹر علاج تجویز کرتا ہے۔

ٹیسٹ کن افراد کے لیے
مندرجہ ذیل علامات کی بنیاد پریہ ٹیسٹ تجویز کیا جاتا ہے :
٭خون کی الٹی اور پاخانے میں خون آنا۔
٭خوراک کی نالی میں کھانے کا رک جانا۔
٭معدے میں تیزابیت محسوس ہونا

ٹیسٹ کیسے کیا جاتا ہے
٭سب سے پہلے مریض کو اس ٹیسٹ کے بارے میں آگہی دی جاتی ہے ۔
٭اسے بتایا جاتا ہے کہ جب وہ اس کے لئے آئے تو ضروری ہے کہ اس نے اس سے تقریباًآٹھ گھنٹے قبل کچھ کھایا یا پیا نہ ہو۔ اس لئے عام طور پر ڈاکٹر حضرات ایک دن مریض کو دیکھ کر اگلے دن ٹیسٹ کا کہتے ہیں۔اس کا سبب یہ ہے کہ ٹیسٹ کے وقت پیٹ مکمل طور پر خالی ہو تاکہ کیمرے میں معدے کا مکمل طور پر جائزہ لیا جاسکے اور کوئی چیز دیکھے جانے سے رہ نہ جائے۔
٭یہ ٹیسٹ مریض کوہلکی سی غنودگی کی حالت میںلے کرجا کر کیا جاتا ہے تاکہ اسے کسی قسم کی تکلیف یا بے چینی کا احساس نہ ہو۔
٭زیراستعمال ادویات کے بارے میں ڈاکٹر کوضرور بتائیں‘ اس لئے کہ بعض اوقات وہ ٹیسٹ کے رزلٹ کو متاثر کرتی ہیں۔ دل کے کچھ مریض خون پتلا کرنے والی ادویات کااستعمال کرتے ہیں۔ اینڈوسکوپی کے دوران اگر نمونہ لینے کی ضرورت پیش آ جائے توخون بہہ جانے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے ڈاکٹر ان ادویات کا استعمال بندکروا دیتے ہیں۔
٭مریض کی حالت دیکھ کر فیصلہ کیا جاتا ہے کہ اسے نیند کی دوا تجویز کی جائے یا نہیں۔

ٹیسٹ کی رپورٹ ملتے ہی ڈاکٹر کومطلع کرناچاہیے تاکہ وہ آپ کوبروقت راہنمائی فراہم کرسکے۔ یہ ٹیسٹ قدرے مہنگاہے تاہم اکثر ہسپتالوں میںاس کی سہولت دستیاب ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ ڈاکٹر کی ہدایات اور تجویز کردہ ٹیسٹ کو سنجیدگی سے لیںاور اگرماہر امراضِ معدہ کو لگے کہ آپ کی اینڈسکوپی ہونا ضروری ہے تواسے نظر انداز مت کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

وزن گھٹانے کے لئے کم کاربز والی غذائیں کتنی مفید‘ کتنی نقصان دہ

Read Next

مرگی کا دورہ فوری طور پر کیا کریں

Leave a Reply

Most Popular