تنہائی کے شکار بزرگ

1

تنہائی کے شکار بزرگ

بزرگوں کا ایک بڑا مسئلہ احساس تنہائی بھی ہے ۔ اس سے کیسے نپٹا جائے‘ اس حوالے سے یہ امور قابل توجہ ہیں

اہل خانہ کا کردار

٭اگر بزرگ آپ سے دور ہیں تو فاصلوں کو مٹانے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں یافون پر بات کریں۔ان سے بات کرتے ہوئے ان موضوعات کا انتخاب کریں جن میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں۔

٭جتنی مرتبہ ممکن ہو ان سے ملاقات کے لئے جائیں۔ اگر کبھی مصروفیت بڑھ جائے اور وقت کی کمی ہو تو ملاقات کا وقت کم کردیں مگر اس کی پابندی لازمی کریں۔

٭بزرگ حضرات کو متحرک رہنے پر آمادہ کریں۔

٭بعض اوقات پرسنل کیئر یا گھر کے کاموں میں مدد کی پیشکش کریں تاکہ ان کے ساتھ وقت گزارا جا سکے۔ کوشش کریں کہ وہ خود بھی چھوٹے موٹے کاموں میں مصروف رہیں۔

٭ان کی باتوں کو آرام سے سنیں اورمحبت سے پیش آئیں۔ آپ کا تلخ رویہ اور الفاظ انہیں تکلیف دیتے ہیں ۔

٭اولاد کو چاہئے کہ والدین کو ان کے پرانے ساتھیوں سے تعلق بر قرار کھنے میں آسانی پیدا کریں۔

٭ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کی ذہنی کیفیت کو بھی مد نظر رکھیں تاکہ بزرگوں کے حوالے سے کوتاہی کے امکانات کم ہوں۔

٭ان کا خیال رکھنے کے کام کو دو تین لوگ آپس میں تقسیم کر لیں اور باری باری اپنا کام کریں۔

٭وقفے وقفے سے پرانی اور اچھی یادوں کا ذکر کریں۔ مثال کے طور پر پرانی تصاویراورفلمیں وغیرہ دکھائیں تاکہ اچھی یادیں ان کے ذہن میں رہیں۔

٭اگر وہ باتیں بار با دہرا رہے ہوں تو اس کو نظر انداز کرنے کی بجائے ماہرنفسیات سے رابطہ کریں.اس لئے کہ عین ممکن ہے وہ ذہنی دبائو کا شکار ہوں یا بے چینی میں مبتلا ہوں۔

٭اگر یادداشت کے مسائل ہوں تو جلد ماہرنفسیات سے رابطہ کریں۔ شروع میں ہی پیشہ ورانہ مدد لینے سے مستقبل کی پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

٭ملاقات کے لئے جائیں تو بچوں کو ساتھ لے کر جائیں کیونکہ ان کی موجودگی سے ان کا دل لگا رہے گا۔

٭دن میں ایک ایسے وقت کا انتخاب کر لیں جب سب مل کر کھانا کھائیں اور آپس میں باتیں کریں۔

٭چھٹی کے دن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کہیں سیر کے لئے جائیں۔ دور نہیں تو قریب ہی کسی پارک میں چہل قدمی کی جا سکتی ہے۔

٭بزرگ افراد کوجب بھی کسی علاج کے لئے لے کر جائیں تو انہیں تنہا نہ چھوڑیں۔

٭ان کے کمرے کو جتنا ہو سکے سادہ رکھیں۔ قالین اور ایسی چیزیں ان کے راستے سے ہٹا دیں جس سے ان کے گرنے اورنتیجتاً چوٹ لگنے کا خطرہ ہو۔

Elderly loneliness, things to do, role of family, how to avoid it 

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x