بزرگوں کے گرنے کی وجوہات

0

بزرگوں کے گرنے کی وجوہات

بزرگوں کو گرنے سے محفوظ رکھنا ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔ اس پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے لئے ان وجوہات کاجاننا ضروری ہے جو ان کے گرنے کا سبب بنتی ہیں۔ بزرگوں کے گرنے کی زیادہ عام وجوہات درج ذیل ہیں

جسمانی انحطاط

وقت کے ساتھ ساتھ انسانی جسم پہلے کی طرح مضبوط اور تنومند نہیں رہتا اوانحطاط کا شکار ہوجاتا ہے۔ جب ان کی جسمانی طاقت کم ہوجاتی ہے تو ورزش کرنے یا متحرک رہنے کی صلاحیت بھی پہلے جیسی نہیں رہتی۔ جس کی وجہ سے ان کے پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ یوں ان کے گرنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ویسکولر نظام کے مسائل

بزرگوں کے گرنے کی ایک بڑی وجہ ان کے ’’ویسکولرسسٹم ‘‘ میں آنے والی تبدیلیاں بھی ہیں ۔اس نظام کا مقصد جسم کے ہر حصے میں خون پہنچانا ہوتا ہے۔ بزرگوں میں یہ انتظام کمزوری کا شکار ہوجاتا ہے۔ جب خون دماغ یا دیگر اعضاء تک جلدی نہیں پہنچ پاتا تو بستر سے اٹھتے وقت یا کھڑا ہوتے وقت انہیں چکر آتے ہیں اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے ۔ یہ بھی ان کے گرنے کا ایک بڑا سبب بنتا ہے ۔

ادویات کاکردار

بڑھاپے میں لوگوں کو بیک وقت بہت سی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں اور وہ مختلف طرح کی دوائوں پر ہوتے ہیں۔ ان ادویات کے نہ صرف سائیڈ افیکٹس ہوتے ہیں بلکہ کچھ آپس میں ’’ری ایکشن ‘‘بھی کر جاتی ہیں۔ یہ مسئلہ بھی ان کے گرنے کا سبب بن سکتا ہے۔

ہڈیوں کی کمزوری

بعض لوگ بڑھاپے میں بھی کافی صحت مند ہوتے ہیں جبکہ کچھ ان سے عمر میں کم ہونے کے باوجود بھی کمزور ہوتے ہیں۔ اس صورت حال کا بڑا تعلق جوانی میں ان کے لائف سٹائل سے بھی ہے جس کے اہم اجزاء متوازن غذا اور جسمانی طور پر متحرک رہنا ہیں۔ ورزش میں تیز پیدل چلنا یا کوئی بھی ایسی سرگرمی شامل ہیں جس میں سانس تھوڑا سا پھولے اور پسینہ بھی آئے ۔

Elder’s issues, elderly fall, reasons, weak bones

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x