قدرتی اجزاء‘ واقعتاً فائدہ مند؟

3

قدرتی اجزاء‘ واقعتاً فائدہ مند؟

میں نے سُنا ہے کہ ہم ویسے نظر آتے ہیں جیسا کچھ ہم کھاتے ہیں۔ میری عمر 40 سال ہے ۔میں اپنی غذاء میں پھلوں کا استعمال باقاعدگی سے کرتی ہوں مگر پھر بھی میری جلد پیلی پیلی اور پژمردہ سی رہتی ہے۔ اس کی تازگی کے لئے مجھے کسی نے ’’چیریز‘‘ اور ’’سٹرابیریز‘‘ کھانے کا مشورہ دیا ۔ میں پچھلے دو سال سے ان  کا استعمال بکثرت کر رہی ہوں مگر خاص افاقہ نہیں ہوا۔  کیا قدرتی اشیاء کے استعمال سے جلد پرواقعتاً مثبت اثرپڑتا ہے ؟ (قدسیہ بیگم، رحیم یار خان)

پہلے تو یاد رکھیں کہ صحت مند جلد کے لئے جسم میں چکنائی اور نمی کا توازن بے حد ضروری ہے۔ کچھ غذائی اجزاء میں جلد کو تروتازہ رکھنے، اس کی لچک کی حفاظت اور نمی کو برقرار رکھنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔اچھی جلد کے لئے خود کو چند پھلوں تک محدود کر دینا ٹھیک نہیں۔ صحت بخش خوراک جس میں وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسی ڈینٹس مناسب مقدار میں ہوں ضروری ہے۔ ان سب کے حصول کے لئے سبزیوں، پھلوں، ترکاری اور زیتون کے تیل کا استعمال فائدہ مند ہے۔ جلد کے لئے دیگر ضروری غذائی اجزاء میں فِش آئل، غیر سیر شدہ چکنائیاں، اومیگا 3 فیٹی ایسڈ، زِنک،وٹامن اے اور ڈائیٹری فائبر شامل ہیں ۔یہ چہرے کی تازگی لوٹانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

کچے پھل اور سبزیاں

میں آپ کو کچے پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کا مشورہ دوں گی۔ ان میں شامل وٹامنز اور دیگر غذائی اجزاء اپنی اصل حالت میں جسم تک پہنچتے ہیں لہٰذا ان کا استعمال زیادہ فائدہ مند ہے۔ جلد کو پُر نم رکھنے کے لئے کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی روزانہ پئیں۔ جلد کی رعنائی کے حوالے سے گندھک (سلفر) بھی اہم کردار ادا کرتا ہے جو ادرک، پیاز اور انڈے میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ پیلے اور مالٹائی رنگت کے پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بڑھائیں۔

healthy, fresh skin, vegetables, fruits

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x