بچے کو ٹھونس ٹھونس کر کھلانا

10

بچے کو ٹھونس ٹھونس کر کھلانا

اکثر ماؤں کی کوشش ہوتی کہ ان کابچہ زیادہ سے زیادہ کھائے لہٰذا وہ زبردستی اس کا منہ کھول کر کھانا ٹھونسنے کی کوشش کرتی ہیں۔ انہیں چاہئے کہ اس کے برعکس تھوڑی سرونگز دن میں کئی مرتبہ دیں اور کھانے کے اوقات میں مناسب وقفہ ضروردیا جائے۔ ایسا نہ ہو کہ دودھ سے بھرا فیڈر پلا نے کے بعد اسے کھانا کھلانے کی بھی کوشش کی جا رہی ہو۔بعض اوقات بچے کو کھانے سے پہلے جوس دے دیا جاتا ہے جس سے وہ پیٹ بھر لیتا ہے اور پھر کھانا نہیں کھاتا۔

بعض والدین بچے کو شروع سے ہی انعام کا عادی بنا دیتے ہیں۔ مثلاً پہلے کھانا کھائو‘ پھر تمہیں چاکلیٹ یا فلاں چیز انعام میں دی جائے گی۔ نتیجتاً وہ کھانے پینے کے معاملے میں انعام پر ہی انحصار کرنے لگتا ہے ۔ اس کے برعکس غیر مشروط طور پر صحت بخش کھانا کھانے پر بچے کی تعریف کی جانی چاہئے ۔

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x