کان میں درد

کان میں درد

رنگ‘ بو اورذائقے کے ساتھ ساتھ آوازکا جادو بھی زندگی کو خوبصورت بناتا ہے۔ تاہم اس کی افادیت سننے کی صلاحیت کے ساتھ جڑی ہے۔ اگر یہ نہ ہو تو چڑیوں کی چہچہاہٹ‘ موسیقی کی دھنیں اورپیاروں کی آوازیں ، سب کچھ بے معنی ہوکررہ جاتا ہے۔ اس کام کوکان انجام دیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ جسمانی توازن برقراررکھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ یہ کام کان کے اندرونی حصے میں موجود ریسیپٹرزانجام دیتے ہیں جواعصابی نظام کے اہم خلئے ہیں۔ ان میں انفیکشن کی صورت میں ہم اپنا توازن برقرارنہیں رکھ پاتے۔ نتیجتاً سرچکرانے اورگرنے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے دیگر اعضاء کی طرح کانوں کی مناسب دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔ کان سے متعلق جو مسائل زیادہ دیکھنے میں آتے ہیں، ان میں سے ایک  کان میں درد  ہے۔

وجہ کیا ہے

کان میں درد کی شکایت چھوٹے بچوں میں زیادہ ہوتی ہے۔ اس کی سب سے اہم وجہ اس میں انفیکشن ہونا ہے۔ کان کے درمیانی حصے کی سوزش زیادہ عام ہے۔ دودھ پیتے بچوں میں بلا وجہ رات کو رونے کی ایک بڑی وجہ یہی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ وجوہات ہوسکتی ہیں

٭بیرونی کان کا انفیکشن اورکان کی چوٹ۔

٭تھپڑیا کسی اوروجہ سے کان کا پردہ پھٹنا۔

٭گلے اورٹانسلز کا انفیکشن

٭زبان اورمنہ کے چھالے۔

 کیا کریں

اگر کسی کے کان میں درد شروع ہو جائے اورڈاکٹر تک پہنچنے میں دیرہوتو پھر درد ختم کرنے کی دوا کھائی جا سکتی ہے لیکن اسے عادت نہیں بنانا چاہئے۔

٭ایسی صورت میں لوگ مختلف ٹوٹکے آزماتے ہیں مثلاً دودھ ، تیل میں لہسن یا گندم وغیرہ جلا کرکان میں اس تیل کے قطرے کان میں ڈال دیتے ہیں۔ یہ بالکل غلط ہے اورایسا کرنے سے گریزکرنا چاہیے۔

٭کان میں کوئی کیڑا یا پتنگا وغیرہ چلا جائے تواس صورت میں پانی کے چند قطرے ڈال دیں۔ اس سے وہ مرجائے گا اورتکلیف ختم ہو جائے گی لیکن بعد میں ڈاکٹرکو ضروردکھائیں۔

ear issues, ear pain, tips to prevent ear pain, avoid home remedies

Vinkmag ad

Read Previous

فالسے کی چٹنی

Read Next

بہرا پن

Leave a Reply

Most Popular