منہ کا سوکھنا: بزرگ کیا کریں

 منہ کا سوکھنا: بزرگ کیا کریں

لعاب منہ کو نم رکھتا ،کھانے کو چبانے اور نگلنے کے دوران چکنا کرتا اورجراثیم کا خاتمہ کرکے منہ کی بدبو بھگاتا ہے۔ یہ منہ میں ایسے اور بھی بہت اہم کام انجام دیتا ہے۔ اگراس کی مناسب مقدار نہ بن رہی ہو تو منہ خشک ہوجاتا ہے۔ نتیجتاً چبانے ، نگلنے اوربولنے میں دقت ہوسکتی ہے، مصنوعی دانت مسوڑھوں اورمنہ کے ساتھ رگڑ کھا کر زخم بنا سکتے ہیں، دانت خراب ہوسکتے ہیں اورمنہ میں فنگل انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔ اس کا براہ راست تعلق عمررسیدگی سے تو نہیں تاہم اکثربزرگ چونکہ بیک وقت بہت سی ادویات استعمال کررہے ہوتے ہیں اوران کے جسم میں پانی کی کمی کا خطرہ بھی نسبتاً زیادہ ہوتا ہے لہٰذا وہ عموماً اس مسئلے کا شکار ہوجاتے ہیں۔

کرنے کے کام

جن بزرگوں کو یہ مسئلہ ہو انہیں چاہئے کہ ڈاکٹر کوآگاہ کریں تاکہ وہ اس کا مناسب علاج کیا جاسکے۔ عمومی طوپران ہدایات پر عمل کرنے سے فائدہ ہوتا ہے

٭وقتاً فوقتاً خصوصاً کھانوں کے دوران پانی یا چینی کے بغیر کسی مشروب کی چسکیاں لیتے رہیں۔ اس سے چبانے اورنگلنے میں آسانی ہوگی اورکھانےکا ذائقہ بھی بہترہوگا۔

٭چائے، کافی اور کولا مشروبات میں موجود کیفین منہ میں خشکی کا سبب بنتی ہےلہٰذا ان سے گریز کریں۔

٭چینی کے بغیر چیونگم چبائیں یا ٹافی چوسیں۔ ٹافیوں میں ترش، دارچینی اورپودینے کے ذائقے والی ٹافیاں بہتر ہیں۔ ان سے لعاب کی مقدارمیں اضافہ ہوگااور دانت کیڑا لگنے سے محفوظ رہیں گے۔

٭الکوحل اورتمباکونوشی بھی منہ کو خشک کرتے ہیں لہٰذاان سے گریز کریں۔

٭نمکین اورمسالے دار کھانے خشک منہ میں درد کاباعث بنتے ہیں لہٰذا ان سے حتی الامکان پرہیز کریں۔

٭ہوا میں نمی کی مقدارکو برقرار رکھنے والی مشین، سانس کی نالیوں اورمنہ کو نم رکھ کے منہ کو خشک ہونے سے بچاتی ہے ۔ اسے گھروں میں لگوایا جاسکتا ہے۔

dry  mouth in elderly, how to deal with dry mouth problem, buzurgo mai moun dry kyun hota hai

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

دانتوں کے بغیر بزرگ کیا کھائیں اکثر بزرگوں کودانت نہ ہونے کی وجہ سے کھانا چبانے میں مشکل ہوتی ہے۔اس وجہ سے کچھ لوگ کھانا چھوڑدیتے یا بہت کم کھاتے ہیں۔ یوں ان کے جسم کی غذائی ضروریات پوری نہیں ہوتی اوروہ غذائی کمی کا شکار ہوجاتے ہیں۔ اس کا ایک آسان حل مصنوعی دانت ہیں۔ کچھ بزرگ

بزرگ غذائی کمی سے بچیں غذائیت سے بھرپور کھانے

بزرگ غذائی کمی سے بچیں   بڑھاپے میں اکثرافراد کے دانت گرجاتے ہیں جس کے باعث انہیں خوراک چبانے میں دقت ہوتی ہے۔ اس کا ایک حل مصنوعی دانت ہیں لیکن بہت سے بزرگ مختلف وجوہات کی بنا پرانہیں نہیں لگوا سکتے۔ اس وجہ سے وہ کھانا چھوڑدیتے ہیں۔ نتیجتاً ان کا جسم غذائی کمی کا شکار ہوجاتا ا

بزرگوں کے لئے 15 مشاغل مشاغل وقت گزاری کے دلچسپ اورتفریحی مواقع تو فراہم کرتے ہی ہیں لیکن ان کا تخلیقی انتخاب جسمانی اورذہنی صحت کے لئے بھی مفید ثابت ہوتا ہے۔ بہت سے بزرگ ملازمت وغیرہ سے فارغ ہوچکے ہوتے ہیں اوران کے پاس اتنا وقت ہوتا ہے کہ اسے گزارنا مشکل ہوجاتا ہے۔ ایسے میں وہ

LEAVE YOUR COMMENTS