خالی پیٹ پانی‘ پئیں یا نہیں

10

٭ڈاکٹر صاحبہ مجھے آپ کا کالم بہت پسند ہے۔ ان دنوں میں نے پانی پینے کے حوالے سے متضاد آراء سنی ہیں۔ مثلاً کچھ لوگ کہتے ہیں کہ صبح نہار منہ پانی پینا چاہئے جبکہ کچھ کے نزدیک خالی پیٹ پانی پینا اچھا نہیں ہوتا۔ایسے میں درست بات کیاہے؟

(ریشم سبحانی،گولڑہ شریف)


٭٭پانی سے زندگی ہے اور یہ انسان کے لئے بہت ضروری ہے۔اسے خالی پیٹ پینے کا کوئی نقصان نہیں ۔نہار منہ پانی پینے سے جسم میں موجود زہریلے مادے نکل جاتے ہیں اورپیٹ صاف رہتا ہے۔اس سے بڑی آنت کے لیے غذا کو جذب کرنا آسان ہو جاتا ہے اور انفیکشن سے بچنے کی طاقت بھی بڑھتی ہے۔ بعض سٹڈیز کے مطابق اسے عادت بنانے سے سراورجسم میں درد،دل کے امراض، آرتھرائیٹس، جسم میں چربی کی زیادتی، دمہ، پھیپھڑوں کی سوجن،ٹی بی،گردے اورپیشاب کی بیماری، الٹی، اسہال،ذیابیطس، قبض،آنکھوں کے امراض اور مخصوص ایام کی بے قاعدگی کے علاوہ کان ناک اور گلے کے امراض میں بھی فائدہ ہوتا ہے۔

5 1 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x