پانی کی کمی کے نقصانات

0

پانی کی کمی کے نقصانات

اگرشدید پیاس لگی ہو اور ہم پانی نہ پئیں تو جسم میں اس کی کمی واقع ہوجاتی ہے۔ اس سے

٭جسم کے خلیوں کو درکار نمی نہیں ملتی اور رگوں میں خشکی کی وجہ سے خون کی روانی بھی متاثر ہوتی ہے۔

 ٭دماغ اور دیگر اعضاء متاثر ہو سکتے ہیں اور بلڈپریشر بھی نیچے گر سکتا ہے۔

٭پانی پسینے کے ذریعے جسم کا درجہ حرارت معمول پر رکھتا ہے۔ اگر اس کی کمی ہو جائے تو ٹمپریچر بڑھ سکتا ہے۔ آپ یوں سمجھ لیں کہ پانی کی کمی کی وجہ سے جسم بتدریج شٹ ڈائون کی طرف جا سکتا ہے۔

ڈرِپ کی ضرورت

جب جسم میں پانی کی کمی شدیدہوجائے تو بعض اوقات ہسپتال میں باقاعدہ داخلے اور ڈرِپ کی ضرورت پڑسکتی ہے۔ ڈرپ کی ضرورت اس وقت پڑتی ہے جب مریض غنودگی‘ متلی یا الٹیوں وغیرہ کی وجہ سے پانی پینے کے قابل نہ رہے۔ ورنہ اس کا بہترین راستہ پانی پینا ہی ہے۔ اگر فرد کا بلڈپریشر 90/60 سے کم ہوجائے تو بھی ڈرپ کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جسم کو پانی اور نمکیات کی فوری ضرورت ہوتی ہے۔ اگر مریض میں کلینکل علامات سامنے آنے لگیں جن میں غنودگی‘ گھبراہٹ اور چکرآنا وغیرہ شامل ہیں تو تجویز کیا جاتا ہے کہ مریض  لیٹ جائے اورپائوں کی سطح باقی جسم سے اونچی کر لے۔ اس کیفیت میں بھی اگر وہ منہ کے ذریعے مائع جات لے سکے تو بہترہے ورنہ ڈرپ کا آپشن استعمال کیا جاتا ہے۔

  اہم امور

٭پیاس کے معاملے میں احتیاط ضرور کریں لیکن گلاسوں کی تعداد سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ آپ کاجسم آپ کو خود گائیڈ کرتا ہے کہ آپ کو کب پانی پینے کی ضرورت ہے ۔

٭ اگر آپ کو دھوپ میں جانا ہے،موسم گرم ہے، روزہ رکھنا ہے یا کوئی بھی ایسے حالات ہیں جن میں جسم سے پانی زیادہ خارج ہونے کا امکان ہے توپھراحتیاطاً پہلے سے پانی پی لیجئے۔

٭روزے میں بہترین عمل یہ ہے کہ افطاری کے بعد ہر گھنٹے تھوڑا تھوڑا پانی پیتے رہیں۔ اگر آپ اکٹھے بہت سا پانی پی جائیں گے تو بھاری پن ہو گا۔

٭پانی پینے کے حوالے سے بہت سے غلط تصورات ہمارے ہاں رائج ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ تمام امور اس جانب راہنمائی کرتے ہیں کہ ہمیں متوازن غذا کھانی چاہئے۔

٭پانی جلدی جلدی نہیں بلکہ آہستہ آہستہ پینا چاہئے۔

dehydration, drip, important points regarding water intake

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x