Vinkmag ad

ڈیجیٹل معلومات

اپیس ڈاﺅن لوڈ کریں،صحت مند رہئے
ایپ انگریزی کے لفظ ’اپیلیکشن‘(application)کا مخفف ہے۔یہ موبائل فون میں ڈاﺅن لوڈ کیا جانے والا ایک قسم کا سافٹ وئیر ہوتا ہے جو مختلف کام انجام دیتا ہے۔ لاکھوں ایپس موجود ہیںجن میں سے کچھ شعبہ صحت میں بھی بہت اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ذیل میںایسی ہی چند فائدہ مند ایپس کا ذکر ہے جن سے آپ بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔

مختصر دورانئے کی ورزشیں
7منٹ ورک آﺅٹ(7 minute workout)کے نام سے بے شمار ایپس موجود ہیں جن میں سے آپ اپنی مرضی کی ایپ ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔یہ ان لوگوں کے لئے بہت مفید ہیں جواپناوزن کم کرنا چاہتے ہیں لیکن مصروفیات کی وجہ سے زیادہ وقت نہیں نکال پاتے۔یہ ایپ چلا کر آپ کم وقت اور کم جگہ پر وزن کم کرنے کی کم از کم 12 بہترین ورزشیں کر سکتے ہیں۔


ایپ میں شامل چند اہم ورزشیں جمپنگ جیکس(JumpingJacks)، کرنچیز(Crunches)،پُش اپس(Push ups) اور سکویٹس (Squats)وغیرہ ہیں۔ایپ ویڈیو کی شکل میں چلتی ہے جسے دیکھ کر باآسانی سمجھا اور سیکھا جا سکتا ہے۔نیز
ہاٹ (hot5)5بھی اسی طرح کی ایپ ہے جس میں آپ25میں سے اپنی مرضی کی ورزشیں چن سکتے ہیں۔ان میں سے ہر ورزش کا دورانیہ 1منٹ ہے۔

 

دواﺅں کا صحیح استعمال ‘متبادلات اورمضراثرات

دواﺅں کے بارے میں اہم معلومات ،ان کا صحیح استعمال اوران کے مضراثرات (side effects)وغیرہ جاننے کے لیے مختلف اپیس منظرِعام پر آ چکی ہیں۔ اس تناظر میں پاکستان میں موجود دواﺅں کے بارے میں ©فارما پیڈیا(pharmapedia) ایک اچھی ایپ ہے۔آپ یوں سمجھ لیں کہ یہ خاص طرح کی ڈکشنری ہے جو مریض کودوا کی خوراک اور قیمت کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہے۔اگر ایک دوا بازار میں دستیاب نہ ہو تو اس کے ذریعے متبادل دوا کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔یہ ایپ استعمال میں بہت آسان ہے اور ڈاکٹروں،فارماسسٹس،سیلز ریپس اور عام لوگوں کے لئے یکساں مفید ہے۔

ڈاکٹرکی تلاش‘ اب جوئے شیر نہیں
ہمارے ہاں خودعلاجی کاایک سبب یہ بھی ہے کہ لوگوں کو اپنے شہر یا دوسرے شہر کے ڈاکٹروں کے بارے میں علم نہیں ہوتااور وہ یہ بھی نہیں جانتے کہ کس بیماری کی صورت میں کس ڈاکٹر کے پاس جانا چاہئے۔موزوں ڈاکٹر ڈھونڈنے کے لئے آپ ایپس کا سہارا لے سکتے ہیں۔یہ ایپس مریض کو ڈاکٹر،اس کا شعبہ،ہسپتال اور دیگر اہم معلومات فراہم کرتی ہےں۔چند معروف پاکستانی ایپس میں مرہم(Marham)،مائے طبیب(My Tabeeb)اور فائنڈ مائے ڈاکٹر (Find my doctor)

    نمایاں ہیں ۔

Vinkmag ad

Read Previous

آرام دہ اور خوبصورت صوفہ کیسے خریدیں؟

Read Next

سائنس اور میڈیسن کی دنیا میں نئی پیش رفتیں

Most Popular