ڈیجیٹل ایپس

67

موبائل فون آج کے دور کی ایک اہم ایجاد ہے جسے نہ صرف رابطوں بلکہ دیگر مفید مقاصدمثلاًصحت اور صحت مندتفریح وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔اس لئے لوگوں کو چاہیے کہ صحت سے متعلق کچھ اچھی ایپس ڈاؤن لوڈکرکے ان سے فائدہ حاصل کریں ۔اس سلسلے میںکچھ مفید ایپس مندرجہ ذیل ہیں:

کلرفائے(Colorfy)
پریشانیاں ذہنی بے سکونی کا باعث بنتی ہیںجس کے نتیجے ہم نہ صرف خوش نہیں رہ پاتے بلکہ ہماری کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ ’’کلرفائے‘‘ نامی ایپ میں ایسی سر گرمیاں ہیں جو آپ کوخوش اور پرسکون کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔اس میں آپ کلرنگ کے ساتھ ساتھ پینٹنگ بھی کر سکتے ہیں جو مکمل ہونے پر دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کی جاسکتی ہے۔اس کو کلررنگ ایپ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ ایپ بہت کار آمد ہے اور کسی بھی وقت استعمال کی جاسکتی ہے۔

گرین کچن (Green kitchen)
ٰٰ یہ ایک مفید ایپ ہے جسے استعمال کرنا نہایت آسان ہے۔ اس کے ذریعے آپ کو نت نئی ریسپیز کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔اس کی سب سے منفرد بات یہ ہے کہ یہ آپ کی پسند (مثلاً سبزی یا گوشت )کو مدنظر رکھتے ہوئے کھانوں کے طریقوں سے آگاہ کرتی ہے۔بہت سے لوگ سبزیاں اس لئے پسند نہیں کرتے کہ وہ بالعموم ایک ہی طرح سے بنائی جاتی ہیں۔یہ ایپ انہیں منفرد انداز سے پکانا سکھاتی ہے لہٰذا یہ ان افراد کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو سبزیاں کھانا چاہتے ہیں ۔اس میں معلوماتی مواد اور ان اشیاء کی فہرست بھی شامل ہوتی ہے جوکھانا پکاتے ہوئے آپ کو درکار ہوتی ہیں۔ یہ آپ کو ایک ڈش بنانے میں لگنے والے وقت کے بارے میںبھی آگاہ کرے گی ۔یہ ایپ فری ہے اور کبھی بھی استعمال کی جاسکتی ہے۔

(فائیومنٹ یوگا) Five minute yoga
یوگا صحت کے لیے بہت مفید ہے جسے جسم کی مضبوطی اور اس میں لچک پیدا کرنے کے علاوہ ذہنی سکون کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے لیکن آج کی مصروف زندگی میں بہت سے لوگ اس سرگرمی کے لیے وقت نہیں نکال پاتے ۔ یہ ایپ ایسے ہی لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے۔ پانچ منٹ کے مختصر وقت میںمفید ورزشوں کی مدد سے آپ خود کو فٹ رکھ سکتے ہیں۔اس کی مدد سے آپ یوگا کا درست طریقہ بھی سیکھ سکیں گے‘ اس لئے کہ اس میں ورزشوں کی وضاحت تصویروں کی مدد سے کی گئی ہے ۔یہ ایپ فری ہے اورکسی بھی وقت استعمال کیا جاسکتی ہے۔

لوز اِٹ (Lose it)
موٹاپانہ صرف ذیابیطس اور امراض قلب سمیت بہت سی بیماریوں کی جڑ ہے بلکہ انسان دیکھنے میں بھی بھدا دکھائی دیتا ہے۔اس لئے لوگ اس سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش تو کرتے ہیں مگران میں سے اکثر اپنے لیے کوئی بہتر پلان ترتیب نہیں دے پاتے۔ ’’لوز اٹ‘‘ نامی ایپ اس مسئلے کا بہترین حل ہے جس کے ذریعے وزن کم کرنے کے طریقے اور مشورے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔اس میں موجود ’’ فوڈ ٹریکر‘‘ کھانے میں موجود کیلوریز کا حساب رکھتا ہے اور ایسے ڈائٹ پلان فراہم کرتا ہے جو وزن کم کرنے میں آپ کی مددکریں گے۔ یہ ایپ فری ہے اور با آسانی استعمال کی جاسکتی ہے۔

Leave a Reply

Leave a Reply

  Subscribe  
Notify of