Vinkmag ad

قربانی کا گوشت‘ محفوظ کیسے کریں

قربانی کا گوشت‘ محفوظ کیسے کریں

بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ قربانی کے بعد اضافی گوشت کو محفوظ کرلیا جائے تاکہ یہ بعد میں بھی استعما ل کے قابل ہو۔ کوکنگ کی دنیا میں گوشت محفوظ کرنے کا طریقہ کیورنگ کہلاتا ہے۔ اس کا مقصد گوشت پرموجود جراثیم کی بڑھوتری کوروکنا ہے تاکہ وہ خراب نہ ہوسکے۔ اس کے لئے مختلف طریقے استعمال ہوتے ہیں جن میں سے آپ اپنی ضرورت اور سہولت کے مطابق مناسب طریقے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

نمک لگانا

گوشت میں موجود بیکٹیریا کو افزائش کے لئے جس پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ گوشت سے باآسانی مل جاتا ہے۔ نمک لگانے کا عمل گوشت سے پانی کوختم کردیتا ہے۔ یوں بیکٹیریا وہاں نشوونما نہیں پاسکتے۔ جب ریفریجریٹرکی سہولت موجود نہیں ہوتی تھی تویہ طریقہ بکثرت استعمال ہوتا تھا اورآج بھی بعض لوگ اس سے استفادہ کرتے ہیں۔ اس طریقے کا استعمال نہ صرف گوشت کو تازہ رکھنے بلکہ اس کا ذائقہ بڑھانے کے لئے بھی کیا جاتا ہے۔

 ایک پاؤنمک اورایک چوتھائی کپ چینی کومکس کرکے ساڑھے پانچ کلوگرام گوشت پرلگائیں۔ پھرگوشت کوکسی پیپریا پلاسٹک میں لپیٹ کر ہوا بند برتن میں محفوظ کرلیں۔ اس طریقے سے گوشت کو محفوظ کرنے پر اسے فریزر کی ضرورت نہیں پڑتی مگر اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ اسے 38 فارن ہائٹ سے کم درجہ حرارت پررکھا جائے۔ یوں آپ اسے تین سے چار دن تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ جب بھی استعمال کرنا ہو، اسے دھوکراستعمال کریں۔

دھوپ میں سکھانا

گوشت میں موجود پانی کو دھوپ میں رکھ کرخشک کرنا بھی ایک بہترین خیال ہے۔ اس کے لئے گوشت کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ ایک صاف ستھرا کپڑا لے کران ٹکڑوں کواس پرپھیلا دیں اوراسے ململ کے صاف کپڑے سے ڈھانپ کرکناروں پرکوئی بھاری چیزرکھ دیں۔ آپ انہیں دھاگے میں پرو کر لٹکا بھی سکتے ہیں۔ جب گوشت کے ٹکڑے ہاتھ سے دبانے سے ٹوٹنے لگیں تویہ محفوظ کرنے کے لئے تیارہیں۔ خیال رہے کہ اس میں کافی دن لگ سکتے ہیں۔ ساون کے مہینے میں اسے اس طرح خشک نہ کریں۔

گوشت تیارہونے پرایک بڑے ٹرے میں پسے ہوئے کوئلے پھیلائیں ۔ پھراس پرململ کا کپڑا بچھا کراوپرگوشت کے پیس رکھیں۔ انہیں ململ کے ایک اورکپڑے سے ڈھانپ کراوپرمزید کو ئلے رکھ دیں۔ اس ٹرے کو اچھی طرح ڈھانپ دیں۔ اس آسان طریقے کی بدولت گوشت کو تا دیر محفوظ رکھا جاسکتا ہے۔

فریز کرنا

یہ طریقہ آج کل تقریباً ہرگھر میں ہی گوشت کو محفوظ کرنے کی غرض سے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے لئے آپ ان ہدایات پرعمل کریں

٭گوشت کولہسن، ادرک اوردیگرہربز لگا کرکچھ دیرتک پڑا رہنے دیں۔

٭فریزکرنے سے پہلے گوشت کو دھونا بہت ضروری ہے لیکن زیادہ رگڑ رگڑکردھونے سے اجتناب کریں۔ دوسری صورت میں گوشت اضافی پانی جذب کر لے گا نتیجتاً اس کا ذائقہ اورساخت متاثرہوگی۔

٭گوشت کودھو کر جتنی مقدارمیں بنانا مقصود ہواتنے پلاسٹک کے صاف تھیلوں میں بھرلیں۔

٭گو شت کونکال کرفوراً ہانڈی میں نہ ڈالیں بلکہ پہلے اسے کچھ دیرفریج میں پڑا رہنے دیں۔ جب یہ نرم ہوجائے تو ہانڈی میں ڈال کرگلا لیں۔

Different ways of meat storage, freezing, adding salt, dehydrating in sun

Vinkmag ad

Read Previous

سویٹ پوٹیٹو کرسپ

Read Next

فالسے کے فوائد

Leave a Reply

Most Popular