Vinkmag ad

خصوصی افراد ‘ خصوصی غذائیں

خصوصی افراد‘ خصوصی غذائیں

 معذورافراد کے بعض پٹھے مناسب حد تک حرکت نہ ہونے کی وجہ سے سکڑجاتے ہیں، فالتوچربی پیٹ کے گرد جمع ہونا شروع ہوجاتی ہے اوروزن بڑھنے لگتا ہے۔ اسے کم کرنے کے لئے بالعموم کم خوراکی کا سہارا لیا جاتا ہے۔ اس سے وزن تو کم ہوجاتا ہے لیکن صحت کے لئے درکاراہم غذائی اجزاء کی کمی کے سبب کئی مسائل بھی پیدا ہوجاتے ہیں۔ ان سے بچاؤ کے لئے ضروری ہے کہ ماہرغذائیات کے مشورے سے اپنے لئے مناسب غذائی پلان تیارکروائیں۔ عمومی طورپر اپنی غذا میں یہ تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں

٭بغیر چکنائی کے گوشت مثلاً مرغی، مچھلی اورمٹن استعمال کریں۔

٭بالائی اترا ہوا دودھ اوردہی کھائیں۔

٭دالوں‘ اَن چھنا آٹا‘جواورجئی کومعمول کا حصہ بنائیں۔

٭گھی یا عام تیل کے بجائے زیتون اورسرسوں کا تیل استعمال کریں۔

٭چینی اورمیدے سے بنی اشیاء سے پرہیزکریں۔

٭تلی ہوئی اورمرغن غذاؤں کے استعمال سے پرہیزکریں۔

٭نمک کا استعمال معالج کے مشورے سے کریں۔

٭ موسمی اورتازہ سبزیاں استعمال کریں۔

٭روزانہ ایک یا دو پھل ضرورکھائیں۔

٭معالج یا ماہرغذائیات کے مشورے سے مٹھی بھرمیوہ جات کھائیں۔

٭کھانے کے اوقات کو پانچ حصوں میں تقسیم کریں جن میں تین مکمل کھانے اوردوسنیک ٹائم ہوں۔

پیشاب میں جلن

ان افراد میں مثانے میں انفیکشن کی شکایت بھی عام پائی جاتی ہے۔ اس کا ایک حل جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دینا ہے۔ اگرچہ اس کی کوئی خاص مقدارمتعین کرنا مشکل ہے لیکن جسم سے تیزابی مادوں کے اخراج اورانفیکشن سے محفوظ رہنے کے لئے روزانہ اوسطاً ڈیڑھ لیٹرپانی ضرورپیئیں۔ پیشاب میں انفیکشن سے نجات کے لئے کرین بیری کا شربت استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگریہ ٹھیک نہ ہوتومعالج سے رابطہ کریں۔

فریکچر سے بچاؤ

خصوصی افراد میں ہڈیوں کے بھربھرے پن اورنتیجتاً فریکچرکے امکانات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ اس سے بچاؤ کے لئے کیلشیم، وٹامن ڈی اور فاسفورس کے حامل کھانے کھائیں۔ معالج سے مشورے سے کیلشیم اور وٹامن ڈی کے سپلی منٹس بھی لئے جاسکتے ہیں۔

بستر پھوڑے سے بچاؤ

مستقلاً بسترپررہنے والے مریضوں کوکمریا کولہے پرورم بن جاتے ہیں ۔اس سے بچاؤ کے لئے وقفے وقفے سے مریض کی کروٹ بدلیں اور جلد پردباؤ کم کرنے والے گدوں کا استعمال کریں۔ خوراک میں وٹامن سی شامل کریں تاکہ آئرن جسم میں بہتراندازمیں جذب ہوسکے۔ زنک زخم کو مندمل کرنے کے لئے ضروری ہے جسے سرخ گوشت اورکلیجی سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہائپرٹینشن اوردل کے مریض اس کا استعمال ماہرغذائیات یا معالج کے مشورے سے کریں۔

جسمانی سرگرمیاں

ایسے افراد کو ٹرینررکی نگرانی میں ورزش سیکھنی اورکرنی چاہیے۔ تیراکی کے علاوہ وہیل چیئرباسکٹ بال‘ نیٹ بال اوربیڈ منٹن کی سہولت دستیاب ہوتو اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔ اگرکسی وجہ س ان کھیلوں میں حصہ نہ لے سکتے ہوں تو وہیل چیئرکو خود چلا کربھی فعال رہا جا سکتا ہے۔

کسی بھی کمزوری کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل توہے لیکن ناممکن نہیں۔ ہمت ہارنے اوردل چھوٹا کرنے کے بجائے صحت بخش‘ متوازن اورجسمانی ضروریات کے مطابق غذا کھائیں اورمتحرک رہیں تاکہ مستقبل کی پیچیدگیوں اورمسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔

Disabilities and health, Dietary changes for disabled individuals, physical activities

Vinkmag ad

Read Previous

چینی کی جگہ گڑ، بہتر انتخاب یا نہیں؟

Read Next

زیادہ میٹھا دانتوں میں کیڑا لگنے کا سبب

Leave a Reply

Most Popular