غذا اور پیدائشی نقائص

بعض کھانے حاملہ خواتین کے لئے نقصان دہ جبکہ کچھ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ مثلاً انہیں کچھ خاص قسم کی مچھلیوں اورآدھے یا کم پکے ہوئے کھانوں مثلاً سٹیک سے پرہیزکرنا چاہیئے۔ مگرفولک ایسڈ، پروٹین، کیلشیم اورآئرن ان کے لئے مفید ہے۔ ان کے فوائد اورذرائع یہ ہیں

٭فولک ایسڈ نیورل ٹیوب میں نقص پیدا ہونے سے بچاتاہے۔ یہ سبز پتوں والی سبزیوں اورگائےکی کلیجی میں پایا جاتا ہے۔ دوران حمل اس کی بڑھتی ضرورت کو پورا کرنے کے لئےسپلیمنٹ تجویز کیے جاتے ہیں۔

٭آئرن تھیلیسیمیا سے بچاؤ میں مفید ثابت ہوتاہے۔ اسے گوشت،دالوں اورسبزیوں سے لیاجاسکتا ہے۔ گوشت میں ہیم آئرن ہوتا ہے جو جسم میں زیادہ بہتر طریقےسے جذب ہوتا ہے۔ دالوں یا سبزیوں میں نان ہیم آئرن ہوتا ہے۔ اس کی جذب ہونے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لئے سبزیوں اورگوشت کو ملا کر کھائیں مثلاً پالک گوشت وغیرہ۔

٭کیلشیم بچے کے اعصاب، پٹھوں اوردل کی نشوونما میں مدد دیتا ہے۔ یہ دودھ اوردودھ سے بنی اشیاء، خشک میوہ جات (مثلاً بادام)اور تخم بالنگا سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

٭پروٹین بچے کے خلیوں اوراعضاء کی مناسب نشوونما کے لئےضروری ہے۔ گوشت میں نسبتاً معیاری پروٹین پائی جاتی ہےتاہم اسے دالوں سے بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

Diet and congenital defects, foods that can prevent congenital defects

مزید پڑھیں/ Read More

متعلقہ اشاعت/ Related Posts

LEAVE YOUR COMMENTS