شوگر اوررمضان

3

شوگر اوررمضان

روزہ نہ رکھیں

مندرجہ ذیل افراد کے لیے روزہ رکھنا خطرناک ہو سکتا ہے

٭ جن لوگوں کے گردے خراب ہوں۔
٭شوگر کے وہ مریض جو اعصاب کو متاثر کرنے والی ادویات بھی استعمال کر رہے ہوں۔
٭جن کی شوگر کنٹرول میں نہ رہتی ہو۔

ممکنہ پیچیدگیاں

ذیابیطس کے مریضوں کو روزے کے دوران مندرجہ ذیل پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

٭خون میں شکر کی مقدار کاانتہائی کم یا بہت زیادہ ہو جانا۔
٭جسم میں پانی کی کمی۔
٭نامناسب کنٹرول کی وجہ سے خون میں تیزابیت کا بڑھ جانا۔

احتیاطی تدابیر

روزے میں لمبے دورانئے کیلئے کھانے پینے سے پرہیز کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے خون میں شوگر کی سطح زیادہ گر سکتی ہے ۔اسی طرح افطاری کے وقت اچانک زیادہ مقدار میں کھایا جاتا ہے۔ مزید براں افطاری میں زیادہ کاربوہائیڈریٹس والی غذائوں مثلاً چپاتی اورچاول کے ساتھ بہت سی میٹھی چیزیں اور مشروبات ہوتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں خون میں شوگرکی سطح بڑھ جاتی ہے۔

مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل سے آپ کو شوگر کی سطح مناسب حد میں رکھنے میں مدد ملے گی

٭ سحری کے چند گھنٹوں بعد ہی خون میں شوگر کی سطح بہت کم ہوجائے یا سحری میں انسولین یاگولیاں استعمال کی ہوں تو روزہ توڑ دینا چاہیے۔

٭ رمضان میں صبح کی ادویات کی مقدار عام طو رپر افطار کے وقت اور شام کی ادویات سحری کے وقت استعمال کی جاتی ہیں۔ یہ تبدیلی صرف ذیابیطس کی دوائوں کیلئے ہے جبکہ انسولین کی مقداراور اوقات کا تعین اپنے معالج کے مشورے کے بعد ہی کریں۔

٭آپ روزہ رکھنے سے پہلے ایسی غذا(مثلاً باسمتی چاول‘چپاتیاں اوردال وغیرہ ) زیادہ استعمال کریں جو ہضم ہونے میں زیادہ وقت لیں۔

٭جسم میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے شوگر سے پاک سکواش‘ فروٹ‘ جوس‘ پانی یا دودھ استعمال کریں۔

٭روزہ کھولتے وقت چینی اور تلی ہوئی اشیاء بہت کم مقدار میں لیں۔ کھانا پکانے میں بھی کم تیل استعمال کریں۔

٭جس قدر ممکن ہو‘ سحری دیر سے کریں ۔ بغیر سحری کھائے روزہ کبھی نہ رکھیں۔ افطار کے وقت بہت زیادہ میٹھے کھانے اور مشروبات استعمال نہ کریں۔

٭ انسولین لینے والے مریض اگر روزہ رکھنے کے خواہش مندہوں تو اپنے ڈاکٹرسے انسولین کی مقدار کے بارے میں ضرور مشورہ کریں۔

Diabetes, fasting, complications, precautions

0 0 vote
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Inline Feedbacks
View all comments
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x