ڈینگی بخار

عالیہ کی طبیعت کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھی ۔زکام کے ساتھ اب اس کے جسم میں درد بھی تھا۔جب طبیعت سنبھلنے کی بجائے مزید بگڑی اوراس نے بخار کی صورت اختیار کی تواس کا میاں اسے فوراً ڈاکٹرکے پاس لے گیا۔ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے خون کے چند ٹیسٹ تجویز کئے اور جب ان کی رپورٹیں آئیں تو ڈاکٹر نے بتایا کہ عالیہ کو ’ڈینگی بخار‘ ہے۔

ڈینگی بخار
ڈینگی بخار ایک وائرل انفیکشن ہے جو ایک ایسے مچھر سے پھیلتا ہے جس کی ٹانگیں کالی اور سفید ہوتی ہیں۔ یہ جسامت میں بھی نسبتاً بڑا ہوتا ہے ۔عام مچھر آلودہ پانی میں پرورش پاتا ہے جبکہ ڈینگی کا سبب بننے والا مچھر صاف پانی پرہی پایا جاتا ہے۔یہ کسی بھی وقت حملہ آور ہوسکتا ہے مگر اس کے زیادہ تر اوقات طلوع آفتاب اور غروب آفتاب ہیں ۔ اس لیے ان اوقات میں احتیاط بے حد ضروری ہے۔
یہ صاف پانی پربیٹھتا ہے جو رکا ہوا ہو۔ گھروں کی پانی کی ٹینکیاں( اگر وہ ڈھانپی ہوئی نہ ہوں)‘صاف پانی کے برتن (مثلاً بالٹیاں اور ٹَب وغیرہ) ‘ گلدان اورگملے ،پرانے ٹائر( جن میں عموماًبارش کا پانی جمع ہوجاتا ہے)اس کا گھر ہیں۔

علامات
ڈینگی بخار کی صورت میں مندرجہ ذیل علامات ہوسکتی ہیں:
٭بالعموم تین سے سات دنوںکا بخار۔
٭ نزلہ اور زکام ۔
٭سراورپٹھوں میں شدیددرد۔
٭جسم کے بالائی حصے پر سرخ نشان۔
٭ بھوک نہ لگنا۔
٭متلی کی سی کیفیت۔
٭بلڈپریشر کم ہونا۔
٭ہاتھ پائوں ٹھنڈے ہونا۔
٭آنکھوں کے پیچھے درد محسوس ہونا۔
٭ مرض کی شدید حالت میںناک اور منہ سے خون جاری ہونا۔
٭ خون میں پلیٹ لیٹس (platelets)کی کمی بھی واقع ہو سکتی ہے۔ پلیٹ لیٹس وہ ذرات ہیں جو خون کو جمنے میں مدد دیتے ہیں۔
٭اس مرض کا دوسرا نام ہڈی توڑ بخار (break bone fever)ہے کیونکہ اس میں ہڈیوں میں شدید درد ہوتا ہے اور ایسے لگتا ہے جیسے ہڈیاں ٹوٹ رہی ہوں۔

تشخیص کیسے ہوتی ہے
خون کے ٹیسٹ کے ذریعے اس کی تشخیص ہوتی ہے۔ اس بخار کے باعث خون میں موجود پلیٹ لیٹس کی تعداد کم ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خون جمتا نہیں اور اس کے زیادہ بہنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ڈینگی کی جلد تشخیص کے لیے ایک اور ٹیسٹ کیا جاتا ہے جسے ’’این ایس ون اینٹیجن ٹیسٹ (NS1 antigen test)کہا جاتا ہے۔اس سے ابتدائی دنوں میں ڈینگی کا پتہ چل جاتا ہے جس کے باعث علاج میں آسانی رہتی ہے۔ علاوہ ازیں پوری کوشش کی جائے کہ مریض کا درجہ حرارت 102سے زیادہ نہ بڑھے۔زیادہ تیز بخار کی صورت میں ڈاکٹر سے فوراًرابطہ کریں۔

Vinkmag ad

Read Previous

اقتباسات

Read Next

خوبصورت اور ترو تازہ جلد

Leave a Reply

Most Popular