بالوں میں چکناہت اور خشکی

بالوں میں چکناہت اور خشکی

برسات کے موسم میں بالوں کی چکناہٹ معمول سے بڑھ جاتی ہے ۔ سر میں چکنی رطوبت جب معمول سے زیادہ خارج ہونے لگتی ہے تو بال چکنے ہوجاتے ہیں۔

کریں تو کیا

ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ ہر دوسرے دن بالوں کو بہت ہلکے شیمپو سے دھوئیں۔

حجاب استعمال کرنے والی خواتین کو چاہیے کہ وہ سلک کی بجائے کاٹن یا لون کا حجاب استعمال کریں ۔

 سر میں لیموں کا رس لگائیں اوراسے 10سے 15منٹ تک لگا رہنے دیں ۔اس کے بعدسر دھو لیں۔یہ تمام طرح کے بالوں کے لیے  بہترین ہے ۔

بالوں کی نشوونما

چکنی رطوبت بالوں کی نشوونماکے لیے ضروری ہے۔ اس میں تھوڑی بہت پھپھوندی موجود ہوتی ہے جسے ہم خشکی کا نام دیتے ہیں۔ جب ہم بالوں کو زیادہ بار دھوتے ہیں تو قدرتی طور پر چکنی رطوبت زیادہ پید ا ہوتی ہے۔یہ پھپھوندی کیلئے خوراک کا کام دیتی ہے۔ خوراک جتنی زیادہ ہو گی‘ پھپھوندی بھی اتنا ہی بڑھے گی۔

اگر خشکی بہت زیادہ ہوجائے تو ڈاکٹر سے معائنہ کروالیناچاہیے کیونکہ ایسی صورت میں دواؤں کے استعمال سے وہ ٹھیک ہو جاتی ہے۔اس صورت حال سے بچاؤ کے لیے سردیوں کے آغاز سے پہلے ہی اینٹی ڈینڈرف شیمپو کا استعمال شروع کر دینا چاہئے۔

Dandruff, oily hair, causes, things to do, hair growth

Vinkmag ad

Read Previous

خوبصورت بال ‘دلکش شخصیت

Read Next

ڈائٹ پلان

Leave a Reply

Most Popular