دال مکھنی

تیاری کا وقت:8گھنٹے
پکانے کا وقت:15منٹ
سرونگ:4
کیلوریز:112

اجزائ
لوبیا            100 گرام
کالی ماش کی دال        150 گرام
پیاز(باریک کٹی ہوئی)        2 عدد
ٹماٹر(باریک کٹا ہوا)        4 عدد
ادرک (پسا ہوا)        1 کھانے کا چمچ
لہسن(پسا ہوا)        2جوے
ہری مرچ(باریک کٹی ہوئی)    2 عدد
تازہ کریم            100گرام
املی کا گاڑھاپانی        1/2 پیالی
سفید زیرہ            1/2 چائے کا چمچ
ہلدی            1/2چائے کا چمچ
گرم مصالحہ (پاﺅڈر)        1/2چائے کا چمچ
نمک            حسب ذائقہ
تیل            2 کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا(چاپ)        گارنش کے لئے
ترکیب:
1۔ماش کی دال پانی میں دوگھنٹے اور لوبیا چھ گھنٹے کے لئے بھگودیں ۔پھر دو کلاس پانی کے ساتھ ککر میں پکائیں۔
2۔تقریباً چھ منٹ بعد چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں اور چمچے سے ملا لیں۔
3۔فرائی پین میںتیل گرم کریں اور اس میں سفید زیرہ اور بعدازاں ہلدی ڈال کر بھونیں۔ اب اس میں ادرک ¾ پیاز ¾ لہسن ¾ ہری مرچ اور ٹماٹر ڈال کر پکائیں۔ دو منٹ بعد اس میں نمک ¾ گرم مصالحہ اور املی کا پانی شامل کر دیں۔
4۔جب ٹماٹر گل جائیں تو اس میں پکی ہوئی کالی ماش اور لوبیا ملا دیں۔ چار سے پانچ منٹ ابال آنے کے بعد اس میں اوپر سے کریم ڈالیں اور چمچ چلائیں۔
5۔ ہر ے دھنیے سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔

یہ ڈش انڈین کوزینز کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے۔ یہ روایتی دال پروٹینز ¾ کاربوہائیڈریٹس اور فیٹس سے بھرپور ہے۔ اس ڈش میں کریم کا استعمال اس کی لذت کو دوبالا کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی کیلوریز بھی بڑھا دیتا ہے۔ اس لئے زیادہ وزن والے افراد اسے احتیاط سے کھائیں۔ بہتر یہ ہے کہ آپ اسے فریش سلاد ¾ دہی اور روٹی کے ساتھ کھائیں۔ وہ افراد جو کم وزن سے پریشان ہیں اور اسے بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لئے یہ ایک بہترین سالن ہے۔ مزیدبرآں یہ ہر عمر کے افراد کے لئے موزوں ہے۔ تاہم بلڈ پریشر یا کولیسٹرول کے مریض اسے کھانے میں احتیاط کریں۔                 موتی خان ماہر غذائیات کراچی

Vinkmag ad

Read Previous

فش تِک

Read Next

کیلے بھرے سیب

Most Popular